مالیگاؤں:رسول پاک ﷺ کی شان میں گستاخی کرنے والی نازیہ الٰہی خان کا پتلا جلا کر لوگ سڑکوں پر نکل آئے،سلیمانی چوک پر بارش میں زبردست احتجاج
مالیگاؤں: 3 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کے سلیمانی چوک پر بھاری بارش کے باوجود لوگوں نے گستاخِ رسول کا پتلا جلا کر شدید غم و غصے کا اظہار کیا۔ لوک سنگھرش سمیتی کے تحت لقمان انصاری کی قیادت میں یہ احتجاج کیا گیا، جس میں شرکت کرنے والوں نے گستاخ رسول نازیہ الٰہی خان کو پھانسی دو پھانسی دو کے نعرے بازی کی اور حکومت سے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔
احتجاج کے دوران شرکاء نے ملعونہ الٰہی خان کے خلاف غصہ ظاہر کیا، جن کے بیانات کو حضور پاک ﷺ کی شان میں گستاخی قرار دیا گیا۔ بارش میں بھی لوگ بڑی تعداد میں موجود رہے اور کہا کہ مسلمان ہر چیز برداشت کر سکتے ہیں لیکن اپنے نبی ﷺ کی شان میں گستاخی برداشت نہیں کر سکتے۔
لوک سنگھرش سمیتی کے رہنما نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت مسلمانوں کے صبر کا امتحان نہ لے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس ملعونہ کو سخت ترین سزا دی جائے اور ایسے بیانات کے خلاف قانون بنایا جائے تاکہ مستقبل میں کوئی بھی مذہب یا مذہبی رہنما کی توہین نہ کر سکے۔ انہوں نے کہا کہ حضور ﷺ رحمت العالمین ہیں اور ان کی تعلیمات دوسرے مذاہب کے احترام کی تلقین کرتی ہیں، پھر بھی ان کی توہین کی جا رہی ہے۔
شرکاء نے حکومت کو وارننگ دی کہ اگر فوری کارروائی نہ کی گئی تو مزید بڑے پیمانے پر احتجاج کیا جائے گا۔ احتجاج پرامن رہا اور بارش کے باوجود لوگوں کا جوش و جذبہ قابلِ دید تھا۔یہ احتجاج مالیگاؤں شہر میں حساس مذہبی جذبات کو اجاگر کرتا ہے۔ انتظامیہ سے اپیل کی جا رہی ہے کہ صورتحال کو کنٹرول میں رکھا جائے اور متعلقہ گستاخ رسول کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے۔اس موقع پر لوک سنگھرش سمیتی کے اراکین بڑی تعداد میں موجود تھے ۔


0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com