شٹ ڈاؤن، پانی کی فراہمی تین دنوں کیلئے بند رہیگی،عوام پانی کا استعمال کفایت شعاری کریں، میئر نسرین شیخ و کمشنر جادھو کی اپیل
مالیگاؤں :25 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کو پانی سپلائی کرنے والی مین پانی کی پائپ لائن خراب ہو گئی ہے اور جونا آگرہ روڈ پر اقرا ٹولز کے سامنے پانی کی پائپ لیک ہونے سے بڑے پیمانے پر پانی کا ضائع ہونے لگا ہے۔ فی الحال اس وقت پانی کے اخراج کی مقدار کم ہے۔ تاہم، یہ مقدار کسی بھی وقت بڑھ سکتی ہے۔ اس طرح کی تفصیلات کارپوریشن کے واٹر سپلائی ڈپارٹمنٹ نے آج ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے دی ۔پریس ریلیز کے مطابق بدھ (29 جولائی)، جمعرات (30 جولائی) اور جمعہ (31 جولائی) کو 3 دن کا شٹ ڈاؤن لے کر پانی کی پائپ لائن کی مرمت کرنا ضروری ہے۔ شٹ ڈاؤن کے نظرثانی شدہ شیڈول کی منصوبہ بندی اور اعلان کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق جس جگہ پانی کی پائپ لائن کی مرمت ہونی ہے وہ مصروف اور اہم ترین شاہراہ ہے اس لیے مرمت کے کام میں درپیش مشکلات کو دیکھتے ہوئے مزید وقت لگنے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔لہٰذا مالیگاؤں شہر میں بدھ 29 جولائی سے جمعہ 31 جولائی 2026 تک تین دن تک پانی کی سپلائی نہیں ہوگی۔ تاہم میئر نسرین خالد شیخ اور کمشنر رویندر جادھو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ پانی کا استعمال کفایت شعاری اور احتیاط سے کریں اور میونسپل کارپوریشن کے ساتھ تعاون کریں۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com