وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اناً فاناًدہلی طلب ،شندے بھی دہلی روانہ، کیا دیویندر پھڑنویس مرکزی وزیر تعلیم بنائے جائیں گے؟


وزیر تعلیم کے استعفیٰ کے بعد وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس اناً فاناً دہلی طلب ،شندے بھی دہلی روانہ، کیا دیویندر پھڑنویس مرکزی وزیر تعلیم بنائے جائیں گے؟ 


سیاسی قیاس آرائیاں تیز، مہاراشٹر کی سیاست میں بڑی تبدیلی کے امکانات 
 




ممبئی / دہلی : 25 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے بعد دہلی کے سیاسی حلقوں میں اچانک ہلچل شروع ہوگئی ہے۔ اس سیاسی ہلچل کے اثرات اب مہاراشٹر کی سیاست میں بھی محسوس ہونے لگے ہیں۔ریاست کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کو دہلی طلب کیا گیا ہے انکے بعد ہی نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے بھی عجلت میں دہلی کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔سیاسی گلیاروں سے خبر موصول ہو رہی ہے کہ مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ دیویندر پھڑنویس کو مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کی جگہ وزیر تعلیم بنائے جانے کا امکان ہے ۔وہیں دہلی پہنچنے کے بعد ایکناتھ شندے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ اس اہم ملاقات نے دہلی میں عظیم اتحاد حکومت اور مرکزی قیادت میں بڑی سیاسی ہلچل مچادی ہے۔
دہلی میں سینئر قیادت میں کھلبلی مچ گئی۔

دہلی میں گزشتہ کچھ دنوں سے جاری طلبہ تحریک اور اس کے پس منظر میں دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ نے مرکزی حکومت اور بی جے پی قیادت پر بڑا سیاسی دباؤ پیدا کر دیا ہے۔ ان واقعات کے پس منظر میں یہ بات چل رہی ہے کہ مہاراشٹرا کی دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے لیڈروں کو دہلی طلب کیا گیا ہے۔

چیف منسٹر دیویندر فڑنویس پہلے ہی دہلی پہنچ چکے ہیں اور اطلاعات سامنے آرہی ہیں کہ انہوں نے پارٹی قائدین سے ابتدائی بات چیت کی ہے۔ اس کے بعد نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کے دہلی دورے کی تصدیق کے ساتھ ہی مہایوتی گروپ میں سرگرمیاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس دورے کے دوران دیویندر فڑنویس ایکناتھ شندے اور امیت شاہ سے ملاقات کریں گے۔ اس ملاقات میں کئی فیصلے کیے جانے کا امکان ہے۔ اس بات کا بھی امکان ہے کہ ایکناتھ شندے کی شیوسینا کو مرکزی کابینہ میں جگہ ملے گی۔


دھرمیندر پردھان کے استعفیٰ کے فوراً بعد مہاراشٹر کے دو بڑے لیڈروں کے دہلی دورے کے بعد سے مختلف سیاسی قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں۔ مانا جا رہا ہے کہ یہ بات چیت مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی موجودگی میں مرکزی کابینہ میں ممکنہ ردوبدل یا مہاراشٹر کی سیاست سے متعلق کچھ بڑے فیصلے لینے کے سلسلے میں ہو رہی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے