بڑی خبر! مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے آخر کار استعفیٰ دے دیا،طلباء کا احتجاج کامیاب
نئی دہلی : 25 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) دہلی کے جنتر منتر پر گزشتہ کئی دنوں سے جاری کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی) کے احتجاج کو آخر کار بڑی کامیابی ملی ہے۔ مرکزی وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔جس سے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچ گئی ہے۔
کاکروچ جنتا پارٹی نے بہت جارحانہ موقف اختیار کرتے ہوئے کہا تھا کہ 'چاہے کچھ بھی ہوجائے، ہم اس وقت تک پیچھے نہیں ہٹیں گے جب تک دھرمیندر پردھان استعفیٰ نہیں دیتے۔' مرکزی حکومت نے نوجوانوں کے اس احتجاج کو توڑنے کی پوری کوشش کی، لیکن حکومت کامیاب نہیں ہوئی۔
اگرچہ CJP کے بانی ابھیجیت دیپکے شدید ٹائیفائیڈ میں مبتلا تھے، لیکن انہوں نے اپنی صحت کی پرواہ کیے بغیر دہلی کے میدان میں احتجاج جاری رکھا۔ ان کی ہٹ دھرمی اور احتجاج کی شدت کے نتیجے میں آخر کار مرکزی حکومت کو ہار ماننی پڑی ہے اور کہا جا رہا ہے کہ دھرمیندر پردھان نے استعفیٰ دے دیا ہے۔ اس تاریخی فتح سے ملک بھر کے احتجاجی طلبہ میں خوشی کی فضا پھیل گئی ہے۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com