طالبات کے لیے جدید ترین 'شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ سینٹر'میں جمعہ عظیم الشان 'گیٹ ٹو گیدر'
آصف شیخ رشید کی تعلیمی، سیاسی ،سماجی شخصیات،پارٹی کے ورکروں، ہمدردوں اور کارپوریٹرس اور عوام سے شرکت کی اپیل
مرحوم قائد شیخ رشید صاحب کی یاد میں قائم کردہ تعلیمی ادارے کا 5 جولائی سے باقاعدہ آغاز، آج عام دعوت مشاہدہ
مالیگاؤں (پریس ریلیز)شہر کے ہردلعزیز اور ممتاز رہنما مرحوم شیخ رشید صاحب کی یاد میں مقامی طالبات کے روشن تعلیمی مستقبل کے لیے ایک عظیم الشان اور جدید ترین تعلیمی ادارہ "شیخ رشید انسٹی ٹیوٹ آف لرننگ (NEET سینٹر)" قائم کر دیا گیا ہے، جو شہر میں بچیوں کی اعلیٰ تعلیم بالخصوص میڈیکل کے شعبے میں ان کی رہنمائی کے لیے ایک تاریخی اور انقلابی قدم ثابت ہوگا۔ اس عظیم الشان ادارے میں مورخہ 5 جولائی سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیوں کا آغاز ہونے جا رہا ہے۔ اس باقاعدہ آغاز سے قبل، ادارے کا مشاہدہ کرنے، قوم کے حق میں مرحوم شیخ رشید صاحب کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرنے اور انتظامیہ کی حوصلہ افزائی کے لیے کل مورخہ 3 جولائی بروز جمعہ، رات ٹھیک 8:00 بجے بیسٹ کامپلیکس کے پیچھے، مسجد خانقاہ امدادیہ کے پاس، آگرہ روڈ مالیگاؤں پر واقع شیخ رشید نیٹ سینٹر کے ہال میں ایک عظیم الشان "گیٹ ٹو گیدر" کا انعقاد کیا گیا ہے۔اس سلسلے میں سابق رکن اسمبلی آصف شیخ رشید اور خانوادہِ شیخ رشید حاجی شیخ شفیع نے اخباری نمائندوں کو بتایا کہ "قوموں کی تقدیر تعلیم اور خود اعتمادی سے بدلتی ہے" اور اسی مقصد کے تحت یہ ادارہ قائم کیا گیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ یہ سینٹر مکمل طور پر ایئر کنڈیشنڈ، سی سی ٹی وی کیمروں کی نگرانی اور جدید ترین تعلیمی سہولیات سے آراستہ ہے، جہاں صرف لڑکیوں کے لیے ایک انتہائی محفوظ، پرسکون اور خوشگوار تعلیمی ماحول فراہم کیا گیا ہے جو یقیناً ہمارے شہر کے لیے ایک سازگار قدم ہے۔خانوادہِ شیخ رشید، اسلام پارٹی کے تمام کارپوریٹرس، عہدیداران، پارلیمنٹری بورڈ کے ذمہ داران، یوتھ باڈی، مائناریٹی سیل، اور سوشل میڈیا سیل کے اراکین سمیت پارٹی کے تمام مخلص و عام ورکرز اور مرحوم شیخ رشید صاحب کے تمام دوست احباب اور ہمدردانِ ملت و سیاسی سماجی اور تعلیمی شخصیات سے گزارش کی گئی ہے کہ وہ کل 3 جولائی بروز جمعہ رات 8:00 بجے آگرہ روڈ پر واقع شیخ رشید نیٹ سینٹر پہنچ کر اس گیٹ ٹو گیدر میں پرخلوص شرکت فرمائیں۔ انتظامیہ کی جانب سے نوٹ جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ تمام شرکاء کی تشریف آوری تعلیمی کوششوں کے لیے حوصلہ افزائی کا سبب بنے گی، لہٰذا وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھا جائے۔اس طرح کی اپیل بھی آصف شیخ نے کی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com