مالیگاؤں: ایس آئی آر، بی ایل او اور ہیڈ ماسٹر کے تعلق سے آصف شیخ کی کمشنر سے ملاقات، عوام کے نام اہم پیغام

 مالیگاؤں: ایس آئی آر، بی ایل او اور ہیڈ ماسٹر کے تعلق سے آصف شیخ کی کمشنر سے ملاقات، عوام کے نام اہم پیغام 



مالیگاؤں : 6 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں ووٹر لسٹ کی خصوصی انٹینسیو ریویژن (SIR) مہم کے دوران سنگین مسائل سامنے آئے ہیں۔ اسلام پارٹی کے نمائندوں نے پرائیویٹ اسکولوں کے ہیڈ ماسٹرز جو BLO (بوتھ لیول آفیسر) مقرر کیے گئے ہیں، انہیں اسکول سے خارج نہیں کررہے ہیں ۔اور وہ عوام تک فارم پہنچانے میں غفلت برت رہے ہیں۔اس حوالے سے اسلام پارٹی کے رہنما نے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اور ایس آئی آر کے نوڈل آفیسر سے ملاقات کی اور انہیں آگاہ کیا کہ پرائیویٹ اسکولوں کے کچھ BLO ابھی تک فیلڈ میں نہیں نکلے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ ماسٹرز اور مینجمنٹ انہیں ڈیوٹی کرنے نہیں دے رہے۔ کمشنر نے اس معاملے پر سکول بورڈ کے AO کو فوری میٹنگ بلانے اور BLO ذمہ داریاں پوری کرنے کا حکم دینے کی یقین دہانی کرائی۔ اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ ایس آئی آر کے کان میں غفلت برتی گئی اور اگر کل تک عوامی خدمات شروع نہیں کی گئی تو سخت ایکشن کا انتباہ بھی دیا گیا۔


دوسری جانب آصف شیخ نے کہا کہ فارمز میں بھی متعدد غلطیاں پائی گئیں۔ شہر کے پن کوڈ 423203 کی جگہ 42213 جیسا پن کوڈ اور کچھ دیہی علاقوں کے نام پرنٹ ہو رہے ہیں، جو مالیگاؤں کے رہائشیوں کے لیے الجھن کا باعث بن رہے ہیں۔ اسلام پارٹی نے اسے ممکنہ سازش قرار دیتے ہوئے کمشنر سے اس کی تحقیقات کا مطالبہ کیا۔ کمشنر نے صوبائی سطح پر بات کرنے کا یقین دلایا۔


اسلام پارٹی کے قائد آصف شیخ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ BLO سے ملنے والے فارم کی فوٹو کاپی ضرور بنائیں۔ پہلے فوٹو کاپی پر بھریں، پھر اصل فارم پر درج کریں اور BLO سے رسید بھی ضرور حاصل کریں۔ یہ دستاویزات مستقبل میں ووٹر لسٹ سے نام نکلنے کی صورت میں ثبوت کے طور پر کام آئیں گی۔جو لوگ شہر سے باہر (جیسے دایانہ، درے گاؤں ، مالدہ وغیرہ) منتقل ہو چکے ہیں، ان سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ اپنے ووٹ والے علاقے میں آ کر BLO سے فارم حاصل کریں اور اسلام پارٹی کے مراکز پر بھروائیں۔


آصف شیخ نے کہا کہ اس وقت مالیگاؤں میں اسلام پارٹی کے تقریباً 40 مراکز فعال ہیں اور مزید بڑھانے کا کام جاری ہے تاکہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولت مل سکے۔ یہ SIR سروے شہریوں کے مستقبل کا فیصلہ کرنے والا اہم عمل ہے، اس لیے سب کو انتہائی محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔اسلام پارٹی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ روزانہ اس مہم کی نگرانی کر رہی ہے اور کسی بھی مسئلے میں عوام کی مدد کررہے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے