ناسک ضلع میں بارش کا ریڈ الرٹ! 48 گھنٹے انتہائی اہم ! سکولوں اور کالجوں میں کل چھٹی کا اعلان، کلکٹر و کمشنر کے سخت احکامات
ناسک :6 جولائی (بیباک نیوز اپڈیٹ) محکمہ موسمیات کی طرف سے جاری شدید بارش کی وارننگ کے پیش نظر ناسک میونسپل کارپوریشن نے ضلع کلکٹر کی ہدایت پر بڑا فیصلہ لیا ہے۔ طلباء کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے ناسک شہر کے تمام اسکولوں اور کالجوں میں کل چھٹی کا اعلان کیا گیا ہے۔
ناسک میونسپل کارپوریشن کی کمشنر منیشا کھتری نے اس سلسلے میں سرکاری احکامات جاری کیے ہیں۔ انتظامیہ نے والدین اور طلباء سے بارش کی شدت اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی اپیل کی ہے۔
ناسک میں اگلے 48 گھنٹوں میں موسلادھار بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ اس خطرے کو تسلیم کرتے ہوئے انتظامیہ نے احتیاطی اقدام کے طور پر یہ قدم اٹھایا ہے۔ اس تعطیل کا اطلاق تمام میڈیم (مراٹھی، انگریزی، ہندی،اردو وغیرہ) کے پرائمری، سیکنڈری اور ہائر سیکنڈری اسکولوں اور میونسپل ایریا کے تحت آنے والے تمام انتظامات کے ساتھ ساتھ جونیئر اور سینئر کالجوں پر ہوگا، یہ میونسپل کمشنر کے جاری کردہ سرکلر میں واضح کیا گیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com