ایم آئی ایم شیو سینا کو میئر بنانا چاہتی تھی ہم نے شیو سینا کو اپوزیشن میں بیٹھا دیا :مستقیم ڈگنیٹی
ایم آئی ایم کارپوریٹر ڈاکٹر خالد کے بیان پر مستقیم ڈگنیٹی کی تنقید، ایم آئی ایم کی چالبازی اُن پر ہی آن پڑی
مالیگاؤں : 6 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں اپوزیشن لیڈر کے انتخاب کا اعلان میئر نسرین شیخ نے جنرل بورڈ میٹنگ کے اختتام سے عین قبل کیا جس سے پورا ہال ہی نہیں بلکہ پورا شہر ششد رہ گیا ۔تفصیلات کے مطابق میئر نسرین شیخ نے شیو سینا گٹ نیتا کی جانب سے آئے اپوزیشن لیڈر کے نام کے مکتوب کو کھول کر پڑھا تو اس میں لکھا تھا کہ شیو سینا نے میئر چناؤ میں حصہ لیکر ایک سرگرم اپوزیشن کا کردار ادا کیا ہے لہذا اپوزیشن لیڈر کا عہدہ شیو سینا کو دیا جائے جس کا اعلان میئر نے کردیا ۔اسی طرح ایک اور لفافہ آیا تھا لیکن اسے کھولا بھی نہیں گیا وہیں اپوزیشن لیڈر کا اعلان ہوتے ہی مجلس اتحاد المسلمین کے کارپوریٹر ڈاکٹر خالد نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ برسرِ اقتدار نے قانون کیخلاف اپوزیشن لیڈر کا عہدہ تفویض کیا ہے جسے ہم کورٹ میں چلینج کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ سیکولر فرنٹ نے مجلس کا حق سلب کیا ہے ۔ڈاکٹر خالد نے کہا تھا کہ مجلس اتحاد المسلمین نے 21 کارپوریٹرس پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے دوسرے نمبر کی پوزیشن حاصل کی ہے تو قانون کے مطابق اپوزیشن لیڈر کا عہدہ مجلس کو ملنا چاہیے تھا لیکن ہمارا حق مارا گیا ہے ہم اس کے خلاف کورٹ جائیں گے ۔اس بیان پر مستقیم ڈگنیٹی نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج شیو سینا کو جو اپوزیشن لیڈر شپ ملی ہے وہ مجلس کی ہی مرہون منت ہے کیونکہ میئر الیکشن میں ایم آئی ایم شیو سینا کو سپورٹ کرنا چاہتی تھی ۔ایم آئی ایم کی چالبازی ان پر ہی آن پڑی، میئر چناؤ میں ایم آئی ایم نے شیو سینا بھون پہنچ کر منتری کیساتھ اقتدار سازی کی بات کی تھی اور پھر بعد میں اقتدار سازی سے کنارہ کشی کرلی تھی اور جب میئر چناؤ آیا تو مجلس نے شیو سینا کو موقع دیتے ہوئے سیکولر فرنٹ کے بعد دوسرے نمبر کی پارٹی ہونے کے باوجود میئر چناؤ میں حصہ نہیں لیا جس سے ثابت ہوتا ہے کہ مجلس شیو سینا کو سپورٹ کرنا چاہتی تھی لیکن آج اپوزیشن لیڈر بھی مجلس کی وجہ سے ہی شیو سینا کو ملا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مجلس کو منتری صاحب کا آشیرواد لینا چاہیے کہ انہوں نے شیو سینا کو اپوزیشن لیڈر بنوایا ہے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مجلس کے ایم ایل اے اور کارپوریٹرس منتری جی کے پاس گئے تھے کہ مالیگاؤں کارپوریشن پر بھگوا لہرایا جائے ،شیو سینا کو میئر بنانا چاہتے تھے لیکن سیکولر فرنٹ نے شیو سینا کو میئر تو نہیں اپوزیشن میں بیٹھا دیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com