نو ماہ بعد آصف انجم کی سینٹرل جیل سے رہائی ،جنکی ذمہ داری ہے وہ ناکام ہوگئے، ایم ایل اے پر تنقید
مائناریٹی ڈیفینس شہریان کو انصاف دلانے کیلئے سینہ سپر رہی ، آصف انجم نے مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کا شکریہ ادا کیا
مالیگاؤں : 6 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جانب سے شہریان کو مبارک باد کہ جنم داخلہ معاملہ میں کئی افراد بیقصور تھے پھر بھی جیل میں بند تھے لیکن عوام کی دعا اور مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کی جدوجہد کارگر ہوئی اور الحمدللہ مفتی آصف انجم کی 9 ماہ بعد سینٹرل جیل سے رہائی عمل میں آئی ۔جنم داخلہ معاملہ زبردستی ایس آئی ٹی بنائی گئی لیکن ابھی تک کوئی بنگلہ دیشی نہیں ملا اور نہ ہی ایس آئی ٹی کی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی ۔اس طرح کی تفصیلات مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے اہم ذمہ دار مستقیم ڈگنیٹی نے سماجوادی رابطہ آفس پر منعقدہ پریس کانفرنس سے دی ۔انہوں نے کہا کہ جو لوگ ابھی بھی جیل میں بند ہیں ہم انکی رہائی کیلئے جدوجہد کررہے ہیں اور بہت جلد بقیہ لوگوں کی رہائی عمل میں آئے گی، انہوں نے کہا کہ ممبئی ہائی کورٹ کے ہمارے وکیل ایڈوکیٹ مہیندر اور مالیگاؤں مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان اور ایڈوکیٹ توصیف شیخ سمیت لیگل سیل کی جدوجہد کو قبول کرتے ہیں اور انکا شکریہ ادا کرتے ہوئے مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔
مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ بی جے پی اس ملک کے قانون کو غیر محفوظ کررہی ہیں اور اپنی مان مانی چلا رہی ہے لیکن ہم قانون کے مطابق اپنا حق لینا جانتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی بنگال چناؤ جیت چکی ہے اب وہ مالیگاؤں جنم داخلہ معاملہ میں ایس آئی ٹی کی رپورٹ پیش کریں ۔ہم فرقہ پرستی کا جواب جمہوری و قانونی انداز میں دینے تیار ہیں ۔
اسی طرح مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ مالیگاؤں کو کمزور لیڈر شپ ملی ہے ،شہری نمائندے نے اسمبلی ہاؤس میں آواز بلند نہیں کی جبکہ ہم سڑک سے لیکر عدالت تک جدوجہد کررہے ہیں، مالیگاؤں کا نمائندہ ناکام رہا ۔اگر وہ چاہتے تو اسمبلی میں آواز بلند کر ایس آئی ٹی کی رپورٹ پیش کرنے کا مطالبہ کرتے لیکن ایسا نہیں کیا ۔مستقیم ڈگنیٹی ہم اس ملک کے قانون پر بھروسہ کرتے ہیں بی جے پی کتنا بھی ظلم ڈھا لے لیکن ہم قانونی لڑائی لڑتے رہیں گے ۔
اس موقع پر مفتی آصف انجم نے اللہ رب العزت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے عوام اور مائناریٹی ڈیفینس کمیٹی کے آصف شیخ، مستقیم ڈگنیٹی ،شان ہند ،ایڈوکیٹ مہیندر اور ایڈوکیٹ عبدالعظیم و توصیف شیخ سمیت لیگل سیل کا شکریہ ادا کیا ۔اس پریس کانفرنس میں آمین انصاری، اطہر حسین اشرفی ، ایڈوکیٹ توصیف شیخ اور ایڈوکیٹ عبدالعظیم خان ،زاہد ندوی، شبیر ببلو اور مفتی آصف انجم کے دوست احباب موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com