رائل ہوٹل کے قریب مسافر بس حادثہ کا شکار ، سات مسافر زخمی، دو کی حالت تشویشناک
مالیگاؤں : 7 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) نینشنل ہائی وے نمبر تین مالیگاؤں دھولیہ روڈ پر ایس ٹی بس کا حادثہ پیش آیا، جس میں بس کی حالت انتہائی خستہ ہوگئی ۔ بس کا بریک فیل ہوجانے سے یہ حادثہ پیش آیا ۔اس حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اس طرح کی اطلاع تعلقہ پولس نے دی ۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی تعلقہ پولس اسٹیشن کی ٹیم پی آئے کیساتھ موقع پر پہنچی اور انہوں نے عوام کی مدد سے مسافروں کو بحفاظت باہر نکالا ۔تفصیلات کے مطابق بس ڈرائیور کا کنٹرول ختم ہونے سے بس بجلی کے سب اسٹیشن سے ٹکرا کر الٹ گئی۔اس حادثے میں 7 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔زخمیوں کو پرائیویٹ ہسپتال میں علاج کے لیے داخل کرایا گیا۔خوش قسمتی سے، بس میں موجود 27 مسافر بجلی کے کرنٹ سے بچ گئے۔اس حادثے کے بعد مالیگاؤں تعلقہ پولس اسٹیشن کے پولیس انسپکٹر پریتم چودھری اور پولیس اہلکاروں نے مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی مسافروں کو علاج کے لیے نجی اور سرکاری اسپتالوں میں منتقل کیا۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com