پروفیسر واجد علی کو 14 دنوں کی مجسٹریٹ کسٹڈی، مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے وکلاء کی پیروی



پروفیسر واجد علی کو 14 دنوں کی مجسٹریٹ کسٹڈی، مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے وکلاء کی پیروی 


مالیگاؤں :7 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ)ایم ایس جی کالج میں پروفیسر واجد علی جو ممتحن بھی تھے پر چھیڑ چھاڑ کا سنگین الزام عائد کیا گیا تھا اس تعلق سے کیمپ پولس اسٹیشن میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔اس ضمن میں ملزم واجد کو آج عدالت میں پیش کیا جہاں مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کے وکلاء ایڈوکیٹ توصیف شیخ ،ایڈوکیٹ اویس شیخ اور ایڈوکیٹ سعد این شیخ نے عدالت میں ملزم واجد علی کی پیروی کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ ایگزام ہال سے لیکر پرنسپل کی آفس تک جگہ جگہ سی سی ٹی وی کیمرہ موجود تھا اسے عدالت میں پیش کیا جائے اور ہم عدالت میں یہ موقف پیش کرنے والے ہیں کہ کیمپس کی تمام سی سی ٹی وی فوٹیج منگوایا جائے ۔ایڈوکیٹ توصیف، اویس اور ایڈوکیٹ سعد این شیخ نے بتایا کہ عدالت میں ہماری دلیل سننے کے بعد معزز جج نے ملزم واجد علی کو 14 دنوں کی پولس تحویل میں رکھے جانے کا حکم صادر کیا ۔



خیال رہے گزشتہ چار مئی کو ایم ایس جی کالج میں جاری گریجویشن کے امتحان میں بطور ممتحن اپنی خدمات انجام دینے والے پروفیسر واجد علی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے فریادی خاتون طالبہ نے گرفتار کروایا جس پر کیمپ پولس نے بی این ایس کی دفعہ 74 اور 75 کے تحت مقدمہ درج کیا ۔پانچ مئی کو انہیں دو روز کی پولس تحویل دی گئی تھی ۔آج ملزم واجد علی کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی کی سرپرستی میں قائم مائناریٹی ڈیفنیس کمیٹی کی جانب سے ایڈوکیٹ عارف این شیخ اور ایڈوکیٹ توصیف شیخ نے ملزم کی پیروی کرتے ہوئے عدالت کو بتایا کہ واجد علی کو ایک جھوٹے کیس میں پھنسایا جارہا ہے انہوں نے بطور ممتحن اپنی ڈیوٹی انجام دی اور نقل نویسی کرنے والی اس خاتون کو نقل نویسی سے روکا لیکن انہوں نے الزام لگایا کہ واجد علی نے انکے ساتھ چھیڑ چھاڑ کی ۔آج سات مئی کو دوبارہ ملزم واجد علی کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں معزز جج نے مجسٹریٹ کسٹڈی میں رکھے جانے کا حکم دیا ۔ اس طرح کی تفصیلات ایڈوکیٹ توصیف و ایڈوکیٹ اویس شیخ، سعد این شیخ نے دی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے