قبرستان کا وال کمپاؤنڈ اور فٹ پاتھ تعمیر کرنے مالیاتی بجٹ میں فنڈ منظور کیا جائے
بڑا قبرستان سے متصل اتی کرمن کو ہٹایا جائے، دیوار کو اونچا کیا جائے، قبرستان وکاس کمیٹی کا برسر اقتدار سے مطالبہ
مالیگاؤں : 8 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے وارڈ نمبر 15 میں واقع بڑا قبرستان سے متصل بڑے پیمانے پر تجاوزات ہوئی ہیں۔ جس کی وجہ سے عوام کو آمدورفت میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ اتی کرمن کی وجہ سے عوام کی جان کو خطرہ ہونے کے امکان کو رد نہیں کیا جا سکتا۔ عوام کے مطالبہ کے تحت بڑا قبرستان احاطے کی دیوار کو اونچا کر کے اس کی تزئین کاری کا کام کیا جائے۔اس طرح کا مطالبہ مالیگاؤں قبرستان وکاس کمیٹی نے ایک میمورنڈم دیتے ہوئے میئر نسرین شیخ سے کیا ۔مکتوب کے مطابق بڑا قبرستان سے ملحقہ تجاوزات کو ہٹانے، بڑا قبرستان کے مین گیٹ سے منشی بابا کی درگاہ تک وال کمپاؤنڈ اونچا کرنے اور عوام کے چلنے پھرنے کے لیے 5 فٹ کے رقبے پر فٹ پاتھ، ریلنگ اور بجلی کے کھمبے تعمیر کرنے کی ضرورت ہے۔ لہذا، ہم آپ سے عاجزی کے ساتھ درخواست کرتے ہیں کہ کہ سال 2026-2027 کے مالیاتی بجٹ کے بجٹ ہیڈ میں اس فنڈز کو شامل کرتے ہوئے مذکورہ کام کو مکمل کریں اور عوام کو راحت دیں۔خیال رہے کہ گزشتہ 2023 سے قبرستان وکاس کمیٹی اس ضمن میں جدوجہد کررہی ہے اور اس وقت کے کمشنر گوساوی کی توجہ مبذول کروا کر بجٹ بھی مختص کیا گیا تھا اور موجودہ کمشنر نے بھی بجٹ مختص کیا تھا لیکن سیاسی داؤ پیچ اور پرشاسک راج کی سست روی سے یہ کام نہیں ہوسکا اب جبکہ سیکولر فرنٹ اقتدار میں آگیا ہے تو پھر ایک بار اس جانب برسر اقتدار کی توجہ مبذول کروانے کیلئے وکاس کمیٹی سرگرم ہوچکی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com