ایس ایس سی بورڈ کےنتائج کا اعلان! اس سال بھی لڑکیوں نے ماری بازی رہاست کا مجموعی نتیجہ 92.09 فیصد


ایس ایس سی بورڈ کےنتائج کا اعلان! اس سال بھی لڑکیوں نے ماری بازی 



رہاست کا مجموعی نتیجہ 92.09 فیصد ، کوکن ڈویژن اول ، اورنگ آباد سب سے کم 


پونہ : 8 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن کے ذریعہ منعقدہ 10ویں بورڈ امتحان کے نتائج کا آج باضابطہ طور پر اعلان کیا گیا۔ریاست کا مجموعی نتیجہ 92.09 فیصد رہا۔طلباء دسویں کا نتیجہ ویب سائٹ https://sscresult.mahahsscboard.in/ پر دیکھ سکیں گے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی ریاستی نتائج میں لڑکیوں کا غلبہ رہا ہے۔

مہاراشٹر اسٹیٹ بورڈ آف سیکنڈری اینڈ ہائر سیکنڈری ایجوکیشن نے مارچ-اپریل 2026 میں منعقدہ 10ویں (SSC) امتحان کے نتائج کا آج باضابطہ اعلان کیا ہے۔ 12ویں کی طرح 10ویں کا بھی ریاستی نتیجہ اس س سال نیچے گر گیا ہے۔ دسویں کا نتیجہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2 فیصد کم ہوا ہے۔ ہر سال کی طرح اس سال بھی لڑکیوں نے ایک بار پھر نتائج کے فیصد میں لڑکوں سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا غلبہ ثابت کر دیا ہے۔


 کوکن ڈویژن اول 

پونے اور ممبئی سمیت کئی ڈیوژن کے نتائج تسلی بخش رہے ہیں۔ سب سے زیادہ نتیجہ کوکن ڈویژن میں ریکارڈ کیا گیا جبکہ سب سے کم نتیجہ چھترپتی سمبھاج نگر ڈویژن میں ریکارڈ کیا گیا۔ طلباء سرکاری ویب سائٹ https://mahahsscboard.in/ پر نتائج دیکھ سکیں گے۔ ریاستی تعلیمی کمشنر سچندرا پرتاپ سنگھ اور ریاستی بورڈ کے صدر تریگن کلکرنی نے ایک پریس کانفرنس میں نتائج کے بارے میں جانکاری دی۔

ریاست کا مجموعی نتیجہ: 92.09 فیصد

لڑکیوں کا نتیجہ: 94.96 فیصد

لڑکوں کا نتیجہ: 90.56 فیصد

سب سے زیادہ نتیجہ: کوکن 97.62

چھترپتی سمبھاجی نگر:  88.41 (سب سے کم)

دسویں جماعت کاڈیوژن وائز نتیجہ 

پونے - 94.24 فیصد
ناگپور- 89.07 فیصد
سمبھاج نگر- 88.41 فیصد
ممبئی - 94.97 فیصد
کولہاپور - 95.47 فیصد
امراوتی - 90.50 فیصد
ناسک 90.53 فیصد
لاتور - 88.42 فیصد
کوکن - 97.62 فیصد
پونے، ناگپور، سمبھا جی نگر ، ممبئی، کولہاپور، امراوتی، ناسک، لاتور اور کوکن سمیت 9 ڈویژنوں کے 16 لاکھ سے زیادہ طلباء نے 12ویں کے امتحان میں شرکت کی تھی۔ اس میں کوکن، ممبئی اور پونے ڈویژن کے نتائج بھی کافی بہتر رہے ہیں۔ 



طلباء درج ذیل سرکاری ویب سائٹس پر اپنے نتائج دیکھ سکتے ہیں۔

https://results.digilocker.gov.in

https://mahahsscboard.in

https://sscresult.mkcl.org

https://results.targetpublications.org

https://results.navneet.com

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے