مشاورت چوک شاپنگ کامپلیکس میں بیف کے 48 کٹنگ سیلنگ لائسنس ہولڈرس کو دکان فراہم کرنے کا فیصلہ: مستقیم ڈگنیٹی


مشاورت چوک شاپنگ کامپلیکس میں بیف کے 48 کٹنگ سیلنگ لائسنس ہولڈرس کو دکان فراہم کرنے کا فیصلہ


مستقیم ڈگنیٹی کی پہل، سولہ سال بعد قریش برادری کو انصاف کی امید، اوپری حصے میں شادی ہال تعمیر کیا جائے گا 


مالیگاؤں : 5 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہر کے قلب میں واقع مشاورت چوک بیف مارکیٹ آراضی کو بی او ٹی طرز پر شاپنگ کامپلیکس بنانے کی تجویز منظور کی گئی ہے اور اس کام کو جلد ہی شروع کیا جائے گا لیکن یہاں برسوں سے روزی روٹی کرنے والے قریش برادری کے لائسنس ہولڈر کو بھی دکان بنا کر دیا جائے اس طرح کا مطالبہ لیکر 48 لائسنس ہولڈر نے کارپوریشن سے لیکر ہائی کورٹ تک جدوجہد کی، سولہ سال کے طویل انتظار کے بعد اب جبکہ سیکولر فرنٹ اقتدار میں آیا ہے نے یہاں پر تعمیر ہورہے بی او ٹی کامپلیکس میں سے 48 دکانیں لائسنس ہولڈر کو دینے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کیلئے کارپوریشن کے افسران سے بھی قانونی بات چیت ہوچکی ہے اور جو مکتے دار بی او ٹی کامپلیکس تعمیر کررہا ہے اسے بھی ہدایت دی گئی ہے کہ وہ 48 شاپنگ سینٹر کٹنگ سیلنگ ہولڈرس کو دیں اور اسی مقام پر اوپر کے حصے میں قریش جماعت کے لیے شادی ہال بھی تعمیر کرے ۔اس طرح کی تفصیلات آج مستقیم ڈگنیٹی نے بیف مارکیٹ مشاورت چوک کی آراضی پر پہنچ کر قریش جماعت کے ساتھیوں کے ہمراہ میڈیا نمائندوں کو دی ۔مستقیم ڈگنیٹی نے بتایا کہ ہم نے کارپوریشن سے اس سلسلے میں ضروری کارروائی شروع کردی ہے انہوں نے کہا کہ رفیق قریشی سلام قریشی حنیف دھرن گاؤں والے جیسے افراد نے قریشی برادری کی پستی کو دور کرنے کیلئے اپنا تعاون پیش کیا اور ہمیشہ سے پارٹی کے ساتھ رہ کر عوام کی مدد کی ۔اب وقت آگیا ہے کہ ہم بھی انکے لئے کچھ کریں اور اسی ضمن میں آج ہم قریش برادری کے سن 48 افراد کو دکان دینے کا فیصلہ کررہے ہیں ۔اس موقع پر مستقیم ڈگنیٹی و قریش برادری کے وفد نے یہاں دورہ کیا ۔برادری کی جانب سے مستقیم ڈگنیٹی و ببلو قریشی کا استقبال کیا گیا، یہاں قریش برداری کے افراد نے کہا کہ قریشی بھائیوں میں کوئی گروپ نہیں ہے یہ سب کا رہیگا اور یہاں سے سب کو فائدہ ملیگا، ہم مل جل کر کام کرینگے شادی بیاہ کرینگے ۔انہوں نے مستقیم ڈگنیٹی کا شکریہ بھی ادا کیا ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے