مردم شماری : 16 مئی سے گھر شماری کا آغاز، عوام تعاون کریں :کمشنر



مردم شماری : 16 مئی سے گھر شماری کا آغاز، عوام تعاون کریں :کمشنر 


عوام شمار کنندگان کو درست معلومات فراہم کریں اپنی ذمہ داری پوری کرے


  مالیگاؤں :15 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مرکزی حکومت نے ہندوستان کی 16ویں مردم شماری 2027 کے پروگرام کا اعلان کیا ہے اور اس بار ہونے والی مردم شماری حکومت ہند کی پہلی ڈیجیٹل مردم شماری ہوگی۔ جس میں دو اہم مراحل ہیں۔ پہلے مرحلے میں گھروں کی فہرست اور خانہ شماری ہوگی۔ خود گنتی 01 مئی 2026 سے 15 مئی 2026 تک حکومت نے شہریوں کو خود گنتی کرنے کی سہولیات فراہم کی تھیں۔16 مئی 2026 سے 14 جون 2026 تک میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مقرر کردہ شمار کنندگان ہر گھر میں آئیں گے اور گھر کی فہرست اور خانہ شماری کریں گے۔ واضح رہے کہ اگر آپ نے خود گنتی نہیں کی ہے تو بھی میونسپل کارپوریشن کے مقرر کردہ شمار کنندگان آپ کے گھر آکر مردم شماری کا عمل مکمل کریں گے۔ مردم شماری ایک قومی فریضہ ہے اور ہر شہری کو چاہیے کہ وہ اپنی شرکت درج کرائے اور شمار کنندگان کو درست معلومات فراہم کر کے اپنی ذمہ داری پوری کرے۔شہریوں کی معلومات کو صیغہ راز میں رکھا جائے گا اور اسے قومی ترقیاتی منصوبوں کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
مردم شماری کے لیے آنے والے گنتی کرنے والے کسی بھی قسم کے دستاویز جیسے آدھار کارڈ، پین کارڈ، بینک پاس بک یا دیگر دستاویزات نہیں مانگیں گے۔ لہذا، عوام کو چاہیے کہ وہ میونسپل کارپوریشن کے ذریعہ مقرر کردہ شمار کنندگان کے ساتھ تعاون کریں اور مردم شماری 2027 کے عمل کو مکمل کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن اور حکومت کے ساتھ تعاون کریں ۔اس طرح کی اپیل میونسپل کمشنر رویندر جادھو نے کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے