ضیاء شیخ ہارون نامی نوجوان کا قتل، درے گاؤں کی پہاڑی میں خون میں لت پت ملی لاش
ایڈیشنل ایس سورج گنجال و پوار واڑی پولس فارینسک ٹیم کے ہمراہ جانچ میں مصروف
مالیگاؤں : 15 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر میں پھر ایک قتل سے اس وقت سنسنی پھیل گئی جب پولس کو اطلاع ملی کہ عبد المطلب پیٹرولیم کے پیچھے کی جانب واقع درے گاؤں کی پہاڑی علاقوں میں کوکن درا نامی چوٹی کے پاس ایک نامعلوم شخص کی لاش خون میں لت پت ملی ۔اطلاع ملتے ہی پوار واڑی پولس اسٹیشن کی ٹیم، شہر کے ایڈیشنل ایس پی سورج گنجال اور ڈی وائے ایس پی موقع واردات پر پہنچے ۔یہاں پولس نے دیکھا کہ ایک نوجوان کی لاش خون میں لت پت پڑی ہوئی ہے ۔پولس نے تفتیش شروع کی تو اس مقتول نوجوان کی شناخت شیخ ضیاء شیخ ہارون سے ہوئی، بتایا جاتا ہے کہ یہ نوجوان دیوی ملہ کا رہنے والا ہے ۔شیخ ضیاء یہاں آگرہ روڈ پر پیٹرول پمپ کے اس پاس چکن ٹکہ فروخت کیا کرتا تھا۔آج بروز جمعہ کو ہوئی اس سنسنی خیز واردات سے پورے علاقے میں خوف ہراس کا ماحول پھیل گیا ہے، ایڈیشنل ایس پی سورج گنجاڑ نے موقعِ واردات کا معائنہ کیا اور انکے ہمراہ پوارواڑی پولیس اسٹیشن کے PI اور ان کی ٹیم تحقیقات میں مصروف دیکھی گئی ۔اس موقع پر پولس نے فارنسیک جانچ کرنے والی ٹیم کو بھی یہاں طلب کیا ۔تفتیش تیزی سے جاری ہے ۔
بتایا جاتا ہے کہ مقتول ضیا کے سر پر گہری چوٹ آئی جس سے اس کا سارا خون بہہ گیا، زخم اتنا شدید تھا کہ ضیاء کی موقع پر موت واقع ہوگئی ۔پولس جانچ کررہی ہے کہ آیا یہ قتل کس نے اور کیوں کیا؟، پولس تحقیق جاری ہے اور بہت جلد قاتل کا سراغ لگا لیا جائے گا، خیال رہے کہ ایڈیشنل ایس پی سورج گنجال نے ابھی حال ہی میں مالیگاؤں کا چارج سنبھالا ہے اور انہوں نے غنڈہ عناصر کو کڑی وارننگ دی ہے تھی کہ قانون ہاتھ میں لینے والے اور غنڈہ گردی کرنے و غیر قانونی کاروبار کرنے والوں کو پولس قانون کے شکنجے میں کسنے کیلئے کمر بستہ ہے لیکن اس قتل نے پولس کے سامنے ایک چلینج کھڑا کردیا ہے ۔ویسے سورج گنجال مالیگاؤں میں اپنی خدمات انجام دے چکے ہیں اور انکے تجربہ میں ایسے کئی واقعات ہیں جو بخوبی حل کرنا جانتے ہیں ۔پوار واڑی پولس نے نامعلوم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com