غریبوں کی مدد کیلئے اور ظلم و ناانصافی کیخلاف جب تک نوجوان کھڑے نہیں ہونگے انصاف نہیں ملیگا



غریبوں کی مدد کیلئے اور ظلم و ناانصافی کیخلاف جب تک نوجوان کھڑے نہیں ہونگے  انصاف نہیں ملیگا


نوجوان ہوش سے کام لیں، خدمت خلق کا سب سے بڑا پلیٹ فارم سیاست ہے، پکا علاقہ لیڈر شپ سے محروم 


ورکنگ کمیٹی نہیں بلکہ کانڈویلیہ کمیٹی ہے ، ایم ایل اے ریپسٹ کا استقبال کیوں کرتے ہیں؟ 


سماجوادی  یوا جن سبھا کے عہدوں کی تقسیم، راحیل حنیف و مستقیم ڈگنیٹی اور شان ہند کی مخطابت 



مالیگاؤں : 15 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں سیکولر فرنٹ میں شامل سماجوادی پارٹی آج پانچ سیٹیں لیکر اقتدار کا حصہ دار ہے ۔سماجوادی پارٹی کے حوصلے بلند ہیں اور پارٹی کے لیڈران بھی پُرعزم و باہمت نظر ارہے ہیں اس لیے کہ 15 مئی بروز جمعہ کو شب دس بجے سماجوادی پارٹی آفس آگرہ روڈ پر یوا جن سبھا و عہدوں کی تقسیم اور یوا جن سبھا آفس کے افتتاح کی تقریب عمل میں آئی ۔اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے یوا جن سبھا کے ریاستی سیکرٹری مستقیم ڈگنیٹی نے نوجوانوں سے اپنی مخطابت میں کہا کہ لوگوں کا کام کرنا سیاست ہے ۔روزانہ ایک دو گھنٹہ عوام کیلئے کام کریں، صرف فوٹو نکلوانے سے کوئی لیڈر نہیں بنتا، سیاست میں عوام کی مدد کرنا ہی اصل سیاست ہے،اگر آج سے ہی نوجوان آگے آئیں گے اور قوم و ملت کی خدمت کرینگے تو انہیں آئندہ اپنے اور عوام کے مسائل حل کرنے میں آسانی پیدا ہوگی، ظلم و ناانصافی کیخلاف جب تک نوجوان کھڑے نہیں ہونگے ہم پر فرقہ پرستوں کی جانب سے عتاب ڈالا جائے گا، مستقیم ڈگنیٹی نے جارہانہ انداز میں اپنی بات پیش کرتے ہوئے کہا کہ آپ عوامی کام کاج کرتے رہیں، ایف ڈی او، تحصیلدار، کارپوریشن اور بجلی کمپنی میں جاکر عوام کا کام کریں اور اگر کوئی آفیسر جان بوجھ کر کام نہیں کرتا ہے تو انکے خلاف آواز اٹھائیں، انہیں سبق سکھائیں اور ضرورت پڑی تو کیس بھی بنوائے ہم آپکے ساتھ ہیں اور اپکو رہا کروانے کیلئے تیار ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ آج جان بوجھ کر مسلمانوں کو نشانہ بنایا جارہا ہے، فرقہ پرست طاقت اقلیتیوں کو ٹارگیٹ کررہی ہیں ایسے میں نوجوانوں کو جوش و ہوش سے کام لینا چاہیے، انہوں نے موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہا کہ شہر کے ایم ایل اے کو کیا ہوگیا ہے؟ جنم داخلہ معاملہ میں گرفتار انکے آفس سیکرٹری کو انہوں نے نہیں چھڑایا لیکن ایک ریپسٹ کی مدد کرتے رہے ہیں اور بڑی شان سے اس ریپسٹ کا استقبال مشاورت چوک میں کرتے ہیں انہیں شرم نہیں آتی، مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ایم ایل اے ورکنگ کمیٹی نہیں بلکہ کانڈویلیہ کمیٹی ہے ، ایم ایل اے ریپسٹ کا استقبال کرتے ہیں اور جنم داخلہ کے ملزم آصف انجم کو ہم رہا کرواتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہم ہر وقت عوام کی مدد کیلئے تیار ہیں ۔یہاں مستقیم ڈگنیٹی نے اعلان کیا کہ آئندہ ایک ماہ بعد یوتھ ونگ کی بڑی کانفرنس کا انعقاد کیا جائے گا جس میں نوجوان ایم ایل اے و ایم پی کو مدعو کیا جائے گا ۔

اس موقع پر سماجوادی پارٹی کی صدر شان ہند نہال احمد نے کہا کہ شہر کا پکا علاقہ لیڈر شپ سے محروم ہوگیا ہے، انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی کو شہر کے پکے علاقوں سے پانچ ہزار سے زائد ووٹ ملی ہیں، ہم جب تک عوامی کام کرتے رہیں گے عوام ہمارا ساتھ دیگی، صرف بیان کرکے عوام کو خوش نہیں رکھا جاسکتا ۔موصوفہ نے کہا کہ آج مالیگاؤں سمیت ملک بھر میں اقلیتوں پر شدت پسندوں کا حملہ ہورہا ہے اور کوئی بولنے والا نہیں ہے ۔ایسے حالات میں اگر آپ نوجوان ہمارا ساتھ دیتے ہیں تو پھر سماجوادی ورکروں اور عہدیداروں کی حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، انہوں نے کہا کہ نوجوان ہوش سے کام لیں اور عوام کا کام کریں کیونکہ خدمت خلق کا سب سے بڑا پلیٹ فارم سیاست ہے ۔اس موقع پر یوا جن سبھا کے صدر راحیل حنیف نے اپنے خیالات کا اظہار کیا، وہیں یوا جن سبھا کے سیکڑوں نوجوانوں کی موجودگی میں آفس کا افتتاح عمل میں آیا جبکہ یوا جن سبھا کے نائب صدور، سیکرٹریز اور کوآرڈینیٹرس کی نامزدگی عمل میں آئی اور انہیں عہدوں پر فائز کرتے ہوئے انہیں تقرری لیٹر یوا جن سبھا کے صدر راحل حنیف، شان ہند و مستقیم ڈگنیٹی اور مولانا زاہد ندوی کے ہاتھوں پیش کیا گیا، اس تقریب میں جنہیں عہدہ تفویض کیا گیا ان میں ، نائب صدر محمد صاحب‘ عقیل احمد، نائب صدر فیضان احمد مشتاق احمد، نائب صدر  اعجاز احمد، نائب صدر، عتیق الرحمن، نائب صدر معاذ مزمل ڈگنیٹی، جنرل سکریڑی نظیر خان ناصر خان، جوائنٹ سکریڑی وسیم شیخ عبدالحمید، سکریٹری محمد طارق محمد غالب، سکریڑی محمد آمین عبد الکلام، سوشل میڈیاانچارج نوید اختر محمد سعید، سوشل میڈیا انچارج، عبد المجید منصور احمد، سوشل میڈیا انچارج، عبید رضا محمد یاسین شوشل میڈیا انچارج، عبد اللہ شیخ جمیل پروسیکنڈہ سکریڑی ۔نفیس خان حسن خان ایگزیکٹو ممبر عارف عالمگیر عطار، عبد الرحمن سلیم احمد ایگریگیٹو ممبر تنویر اختر غلام حسین اور اسٹوڈنس ونگ کے صدر انس سید شامل ہیں۔ ۔وہیں اس موقع پر کارپوریٹرس میں عبد الباقی راشن والے ،شبیر ببلو قریشی ،اطہر حسین اشرفی، ایڈوکیٹ توصیف شیخ ،عبد الرحمن انصاری، معین اختر، ابو لیث انصاری سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے