مالیگاؤں: ’ڈیجیٹل بورڈ‘ گھوٹالے کی جانچ کی جائے، میئر نسرین شیخ کا کمشنر کو مکتوب
ایک لاکھ روپے کا اسمارٹ بورڈ 5 لاکھ روپے میں کیسے خریدا گیا؟
مالیگاؤں : 17 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) میونسپل کارپوریشن میں سماج وادی پارٹی کے گروپ لیڈر مستقیم ڈگنیٹی نے حال ہی میں الزام لگایا تھا کہ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے پرائمری اسکولوں کو فراہم کئے گئے 'ڈیجیٹل بورڈ ' میں بڑا گھپلہ ہوا ہے۔ اب میئر نسرین شیخ بھی اس معاملے میں کود پڑی ہیں۔ ایک لاکھ روپے کا اسمارٹ بورڈ 5 لاکھ روپے میں کیسے خریدا گیا اس پر اعتراض کرتے ہوئے میئر نے اس معاملے کی تحقیقات کے لیے کمشنر کو ایک تحریری خط بھیجا ہے۔
مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے اسکول بورڈ کے تحت کل 105 اردو اور مراٹھی پرائمری اسکول جاری ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم ایم ایل اے مفتی اسماعیل نے ان میں سے 40 اردو اسکولوں کو ’ڈیجیٹل بورڈ' فراہم کرنے کے لیے اپنے فنڈ سے 2 کروڑ روپے کا بجٹ فراہم کیا ہے۔ اس فنڈ سے ’پیپل لنک‘ کمپنی کا 75 انچ کا ’انٹرایکٹو فلیٹ پینل ڈسپلے‘ (اسمارٹ بورڈ) خریدا گیا تھا۔
مستقیم ڈگنیٹی نے اس خریداری پر اعتراضات اٹھائے ہیں۔ اسمارٹ بورڈ جس کی قیمت عام طور پر مارکیٹ کی قیمت کے مطابق ایک لاکھ روپے ہوتی ہے، میونسپل ایجوکیشن بورڈ نے 4 لاکھ 99 ہزار روپے میں خریدا ہے۔ اس کا مطلب ہے کہ ہر بورڈ کے لیے تقریباً 4 لاکھ روپے کی اضافی رقم کا حساب لگایا گیا ہے، مستقیم ڈگنیٹی نے پہلے ہی کمشنر سے شکایت ہے اب اس گھوٹالے کی جانچ کیلئے میئر نسرین شیخ نے بھی پہل کردی ہے اور انہوں نے کمشنر سے فوری طور پر جانچ کا مطالبہ کردیا ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com