بی ایل اوز کیساتھ صرف مستقل ٹیچرس و ملازمین کو اپوائنٹ کیا جاسکتا ہے



بی ایل اوز کیساتھ صرف مستقل ٹیچرس و ملازمین کو اپوائنٹ کیا جاسکتا ہے 



ریاستی چیف الیکشن کمشنر چوک لنگم سے آصف شیخ کی ملاقات


ایس آئی آر سروے میں آسانی کیلئے مالیگاؤں پیٹرن پورے ضلع میں اپنایا جائے گا، کلکٹر کی آج وی سی 



مالیگاؤں : 9 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں برسر اقتدار سیکولر فرنٹ نے گزشتہ جنرل بورڈ میٹنگ میں ایس آئی آر و مردم شماری کے کاموں میں بی ایل اوز کیساتھ شہر کے بے روزگار ڈی ایڈ اور بی ایڈ نوجوانوں کو بطور معاون بھرتی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تجویز ضلع کلکٹر و ریاستی چیف الیکشن کمشنر کو روانہ کیا تھا اسی ضمن میں سیکولر فرنٹ کے قائد آصف شیخ نے کل بروز بدھ کو ممبئی میں مہاراشٹر کے چیف الیکشن آفیسر چوک لنگم سے ملاقات کی اور جنرل بورڈ میں منظور کی گئی تجویز پر تبادلہ خیال کیا جس پر انہوں نے مرکزی الیکشن کمشنر سے رہنمائی طلب کرتے ہوئے آصف شیخ سے کہا کہ آپکی تجویز بہتر ہے لیکن ہم بی ایل اوز کیساتھ صرف کارپوریشن و پرائیوٹ اسکولوں میں مستقل طور کام کررہے اساتذہ و ملازمین کو ہی ڈیوٹی پر لے سکتے ہیں پرائیوٹ طور پر مان دھن بھرتی کرنے کا طریقہ کار الیکشن کمیشن کی گائیڈ لائن میں نہیں ہے ۔لہٰذا آپ کی تجویز بہتر ہے آپ بی ایل اوز کیساتھ مزید ٹیچرس و ملازمین کو اپوائنٹ کر سکتے ہیں یہ لوکل باڈی کا اختیار ہے۔اس طرح کی تفصیلات ممبئی سے آصف شیخ نے دی اور بتایا کہ ضمن میں ناسک ضلع کلکٹر جو آج وارڈ کمیٹی چیرمین چناؤ کیلئے مالیگاؤں ارہے ہیں وہ ناسک ضلع کی تمام کارپوریشن، میونسپلٹی اور ضلع پریشد و پنچایت سمیتی میں اس طرح کے پیٹرن کو نافذ کرنے کی صلاح دینگے تاکہ ایس آئی آر اور مردم شماری کے کاموں میں آسانی پیدا ہو اور وقت بھی بچایا جاسکے ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے