تجاوزات مخالف مہم کا ساتواں دن، قدوائی روڈ کے 350 تجاوزات ہٹائے گئے
مالیگاؤں :8 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) آج بروز بدھ 8 اپریل کو وارڈ کمیٹی نمبر 03 کی حدود میں قدوائی روڈ پر تجاؤزات مخالف مہم چلائی گئی۔ اس مہم میں 250 سے 350 کچے اور پکے تجاوزات ہٹائے گئے ۔ یہ کارروائی میئر و ڈپٹی میئر ،اسٹینڈنگ چیرمین اور کمشنر کے حکم پر اور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سنیتا کماوت کی رہنمائی میں اسسٹنٹ کمشنر انکروچمنٹ بالو دھونڈگے، انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ بھرت ساوکر، وارڈ آفیسر سچن مہالے، محمد عرفان، سنتوش گائیکواڑ، شیام بورکل کی موجودگی میں کی گئی۔ اس کارروائی میں اتی کرمن ڈپارٹمنٹ کے جگتاپ، رفیق شاہ، عبد الواحد، کنال کھیرنار اور محکمہ تجاوزات کے ملازمین نے اپنی خدمات پیش کی ۔ آج کی مہم میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس تیغبیر سنگھ سندھو اور اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ سدھارتھ بروال ذاتی طور پر موجود رہے اور پولیس انتظامات کی نگرانی کی۔ میئر نسرین شیخ و اعجاز بیگ اور کمشنر رویندر جادھو نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے تجاوزات کو ازخود ہٹائیں اور نقصان اور ان کے خلاف ممکنہ مجرمانہ کارروائی سے گریز کریں۔یاد رہے اب تک اس کارروائی میں ایک ہزار سے زائد تجاؤزات صاف کئے گئے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com