تین سو سے زائد ناجائز تجاوزات صاف، آگرہ روڈ پر کارپوریشن کی کارروائی
عوام اپنے تجاؤزات ازخود صاف کریں ورنہ جرمانہ، 25 اپریل تک اہم شاہراہوں کو اتی کرمن سے پاک کیا جائے گا : کمشنر
مالیگاؤں : یکم اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کی میئر اور کمشنر کے حکم کے مطابق آگرہ روڈ شیو تیرتھ سے ممتا ڈیری جعفر نگر پاٹ کینل تک تجاوزات ہٹانے کی مہم چلائی گئی۔ آج مہم کے پہلے دن وارڈ نمبر 02 اور 03 میں شیو تیرتھ سے دریگاؤں تک تقریباً 300 سے 400 کچی اور کنکریٹ تجاوزات کو ہٹایا گیا اور 03 ٹاٹا 407 گاڑیاں جمع کی گئیں۔ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سنیتا کماوت، اسسٹنٹ کمشنر دھونڈگے، انکروچمنٹ سپرنٹنڈنٹ بھرت ساوکر، وارڈ آفیسر شام برکول محمد عرفان، سنتوش گائیکواڑ، اسسٹنٹ سٹی پلانر گنیش مالی، وارڈ انجینئر، سٹی پلانر، کنسٹرکشن، الیکٹرسٹی سپرنٹنڈنٹ سنتوش اہیرے اور محکمہ بجلی کے ملازمین، بٹ سپروائزرس مہم کے دوران تمام دستے کیساتھ موجود تھے ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولس تیگبیر سنگھ نے بڑی تعداد میں پولس سیکورٹی فراہم کی۔ میئر نسرین شیخ خالد،اعجاز بیگ ،کمشنر رویندر جادھو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنے طور پر تجاوزات ہٹائیں اور کسی بھی قسم کے نقصان اور مجرمانہ کارروائی سے گریز کریں۔یہ مہم 25 اپریل تک شہر کی اہم شاہراہوں پر ہوئے اتی کرمن نکالنے کیلئے جاری رہے گی۔

0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com