اڑتالیس گھنٹوں میں 5 قتل ، امن و امان پر سوالیہ نشان ، نادیڑ شہر میں سنسنی



اڑتالیس گھنٹوں میں 5 قتل ، امن و امان پر سوالیہ نشان ، نادیڑ شہر میں سنسنی 

ناندیڑ : 6 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) ناندیڑ شہر اس وقت قتل کا گڑھ بن چکا ہے۔ گزشتہ 48 گھنٹوں میں ناندیڑ شہر میں ایک یا دو نہیں بلکہ 5 قتل کی وارداتیں ہوئیں۔ جمعہ کی آدھی رات کو ناندیڑ شہر کے کینال روڈ علاقے میں ڈی مارٹ کے قریب گینگ وار ہوا۔دونوں گروہوں کے تین افراد کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔ اس واقعہ نے مہاراشٹر سمیت پورے ناندیڑ شہر میں ہلچل مچا دی۔ گینگ وار کا یہ واقعہ تازہ تھا، اب شہر میں ایک بار پھر دو افراد کو قتل کر دیا گیا ہے۔

ناندیڑ شہر کے مرمورا گلی میں سنیچر کی رات رنجیت سنگھ تبلی والے نامی نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ اس پر دو افراد نے تلواروں سے حملہ کیا۔ اس کے بعد ناندیڑ شہر آج صبح ایک بار پھر قتل سے دہل گیا ہے۔ ناندیڑ شہر کے سری نگر علاقے میں آج صبح چھ بجے سونو کلیانکر نامی 35 سالہ نوجوان کا قتل کر دیا گیا۔ یہ واقعہ مین روڈ پر پیش آیا۔

موصولہ اطلاع کے مطابق تین سے چار حملہ آور سڑک پر سونو کلیانکر کے قریب پہنچے اور ان پر تیز دھار ہتھیار سے حملہ کیا۔ سونو کلیانکر کے جسم پر کئی وار کیے گئے۔ وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ سونو کے قتل کی اصل وجہ ابھی تک سامنے نہیں آئی ہے۔ پولس کے اعلیٰ افسران موقع پر پہنچے اور جرم کی تفتیش کی جا رہی ہے۔

سونو کلیانکر پر بھی تین سال قبل جان لیوا حملہ ہوا تھا۔ رندا گینگ کے رکن گولو منگنالے نے اس پر فائرنگ کی تھی۔ تاہم سونو اس فائرنگ سے بچ گیا۔ گول منگنالے اس وقت جیل میں ہیں۔ سونو کلیانکر سیاسی اور سماجی شعبوں میں سرگرم نوجوان تھا۔ وہ شیوسینا کا کارکن تھا۔ اسے کس نے اور کس وجہ سے مارا؟ ابھی تک معلومات سامنے نہیں آئیں۔ پولس واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ تاہم گزشتہ 48 گھنٹوں کے دوران شہر میں قتل کی پانچ وارداتیں ہوئی ہیں جس سے شہر میں امن و امان پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے