کارپوریٹرس کیلئے امسال کے بجٹ میں 2 کروڑ روپے مان دھن مختص ایڈمنسٹریٹر راج میں تقریباً ساڑھے چار کروڑ کی بچت



کارپوریٹرس کیلئے امسال کے بجٹ میں  2 کروڑ روپے مان دھن مختص 



 ایڈمنسٹریٹر راج میں تقریباً ساڑھے چار کروڑ کی بچت، فروری مارچ کا مان دھن ساڑھے 15 لاکھ روپے ادا 

 

مالیگاؤں: 26 اپریل (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں ساڑھے چار سال تک ایڈمنسٹریٹر راج تھا۔ ریاست میں 29 کارپوریشنوں کے انتخابات ہوئے اور کارپوریٹر منتخب ہوئے۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کو ہر ماہ کارپوریٹروں کو دس ہزار روپے اعزازیہ کے طور پر ادا کرنا پڑتا ہے۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے فروری اور مارچ 2026 کے لیے 84 کارپوریٹروں کو 15 لاکھ 40 ہزار روپے ادا کیے ہیں۔ 2026 اور 2027 کے بجٹ میں کارپوریٹروں کے لیے 2 کروڑ روپے مان دھن مختص کیا گیا ہے۔بتا دیں کہ 10 جون 2022 سے ریاست بھر میں ایڈمنسٹریٹر راج تھا۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن میں 7 فروری 2026 کو ایڈمنسٹریٹر راج ختم ہوا۔ اسلام پارٹی، ایم آئی ایم، شیوسینا، سماج وادی پارٹی، کانگریس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے 84 کارپوریٹر یہاں منتخب ہوئے۔ بھارتی آئین کے مطابق کارپوریٹروں کو دس ہزار روپے اعزازیہ دیا جاتا ہے۔ کارپوریٹروں کو آخری اعزازیہ 10 جون 2022 کو ادا کیا گیا تھا جو 8 لاکھ 83 ہزار 700 روپے تھا۔ میونسپل کارپوریشن  3 سال، 8 ماہ اور 21 دن تک ایڈمنسٹریٹر راج کے تحت رہی۔ اس دوران میونسپل کارپوریشن نے تقریباً ساڑھے چار کروڑ روپے کی بچت کی ہے۔ 2026 اور 2027 کے مالیاتی بجٹ میں کارپوریٹروں میں کے اعزازیہ اور الاؤنسز کے لیے 2 کروڑ کا انتظام کیا گیا ہے۔ کارپوریٹروں کو 21 دنوں کے لیے 6 لاکھ 76 ہزار 88 روپے کا اعزازیہ اور 7 فروری سے 28 فروری 2026 تک کے الاؤنسز اور مارچ 2026 کے لیے 8 لاکھ 52 ہزار 016 روپے ادا کیے گئے ہیں۔ اس دوران خصوصی اور عمومی اجلاس منعقد ہوئے ہیں۔ کارپوریٹروں کو ہر عام میٹنگ کے لیے ایک سو روپے بھتے کے طور پر دیے جاتے ہیں۔


84 کارپوریٹروں کو 10 ہزار کا اعزازیہ:
 فروری 2026 کا اعزازیہ اور الاؤنسز۔ 6 لاکھ 76 ہزار 088 روپے۔
 مارچ 2026 کیلئے اعزازیہ اور الاؤنسز۔8 لاکھ 64 ہزار 116 روپے۔
ٹکٹ کے 1 روپے کے حساب سے 168 روپے کم کر کے دیا گیا۔

جنرل بورڈ میٹنگ : 
فروری تا اپریل 2026 کے درمیان 2 عام میٹنگ اور 5 خصوصی میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔

ایڈمنسٹریٹر راج 10 جون 2022 سے 6 فروری 2026 تک محفوظ کی گئی رقم

84 کارپوریٹر اور 5 کوآپ کارپوریٹر اس طرح کل 89 کارپوریٹر کو دیئے جانے والے الاؤنسز اور اعزازیہ کی مد میں 4 کروڑ 25 لاکھ روپے بچائے گئے۔

پارٹی وائز تفصیل: 

اسلام پارٹی - 35
ایم آئی ایم - 21
شیو سینا - 18
سماج وادی - 5
کانگریس - 3
بی جے پی - 2 
کل- 84
ہر کارپوریٹر کو انکی تنخواہ مہینے کی 5 اور 10 تاریخ کے درمیان دی جارہی ہے۔
- ساجد احمد(میونسپل سکریٹری، مالیگاؤں ۔)


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے