آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء شاخ مالیگاؤں کی نئی باڈی کا اعلان، ممبئی سے ہدایت نامہ جاری



آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء شاخ مالیگاؤں کی نئی باڈی کا اعلان، ممبئی سے ہدایت نامہ جاری 


مالیگاؤں : 15 مارچ (پریس ریلیز) آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کے صدر کی جانب سے ممبئی سے ایک پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے مالیگاؤں کی نئی باڈی کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس ضمن میں ایک تقرری نامہ و ہدایت نامہ بھی جاری کیا گیا ہے جسے ذیل میں دیا جارہا ہے ۔
ہدایت نامہ 
بحکم صدر کمیٹی کی تشکیل
پیر طریقت رہبر شریعت حضرت علامہ مولانا الحاج الشاہ سید معین الدین اشرف اشرفی جیلانی صاحب سجادہ خانقاہ عالیہ کچھوچھہ مقدسہ و صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما نے ایک ہدایت نامہ جاری کیا کہ تنظیم کے امور کو منظم، مؤثر اور شفاف انداز میں انجام دینے کے پیشِ نظر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما کی ذیلی شاخ مالیگاؤں کے لئے  ایک نئی کمیٹی تشکیل دی جاتی ہے  ۔ یہ کمیٹی درج ذیل اراکین پر مشتمل ہوگی۔ 
(۱)  صدر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا احمد رضا ازہری
(۲) نائب صدر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مولانا عبداللہ حنفی 
(۳) جنرل سکریٹری ۔۔۔۔۔۔۔مولانا عرفان رضا مصباحی
(۴) جوائنٹ سکریٹری۔۔۔۔۔۔مولانا حافظ فہیم احمد رضوی 
(۵) خازن ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔حافظ فیروز رضوی 
باقی دیگرعہدوں کا انتخاب مذکورہ بالا افراد کے صواب دید پر منحصر ہے ۔ ۶؍ ماہ کے اندر جمہوری طریقے سے منظم طور پر ۳؍ سال کے لئے انتخاب کرائیں ۔ 
ادارہ کے دستورو قواعد کے مطابق فرائض انجام دیناہے۔یہ کمیٹی اس ہدایت نامہ کے اجرا کی تاریخ سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی اور اپنی کارکردگی کی رپورٹ وقتاً فوقتاً پیش کرے گی۔تمام متعلقہ افراد کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کمیٹی کے ساتھ مکمل تعاون کریں اور اس کے فیصلوں کو ادارہ کے ضوابط کے مطابق نافذ کرنے میں مدد فراہم کریں۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ اس کمیٹی کی کاوشوں کو ادارہ کے لیے باعثِ خیر و برکت بنائے اور انہیں حسنِ انجام تک پہنچائے۔ آمین۔
جاری کنندہ 
صدر آل انڈیا سنی جمعیۃ العلما

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے