رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا، آج پہلی تراویح و سحری
مالیگاؤں : 18 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں سمیت ملک بھر میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ہے ۔ چاند نظر آنے کا اعلان دہلی کی مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے کیا ہے ۔مالیگاؤں کے علاوہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں بھی رمضان المبارک 1447 ہجری کا چاند نظر آنے کی باضابطہ تصدیق ہوگئی ہے۔ رویتِ ہلال کمیٹی مالیگاؤں اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو موصول ہونے والی مستند اور معتبر شہادتوں کی روشنی میں یہ اعلان کیا گیا کہ ملک کے مختلف علاقوں سے چاند نظر آنے کی اطلاعات موصول ہوئیں، جن کی شرعی جانچ اور تصدیق کے بعد رمضان المبارک کے آغاز کا فیصلہ کیا گیا۔
اعلامیہ کے مطابق 19 فروری 2026، بروز جمعرات یکم رمضان المبارک 1447 ہجری ہوگا۔ اس کے ساتھ ہی آج کی رات پہلی تراویح ادا کی جائے گی، جبکہ اہلِ ایمان سحری کا اہتمام کرتے ہوئے روزوں کا اہتمام کرینگے اور پورا مہینہ روزہ ، تراویح کے ساتھ نماز و ذکر و اذکار کا اہتمام کرینگے ۔اس موقع پر ادارہ بیباک کی جانب سے ملت اسلامیہ کو رمضان المبارک کی مبارک باد پیش کی جاتی ہے اور دعاؤں کی بھی درخواست کی جاتی ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com