قدوائی روڈ :ہاکرس سے کون وصول رہا ہے دو دو لاکھ روپے؟ کیا کمشنر مقدمہ درج کرینگے
مالیگاؤں : 25 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) قلب شہر کی مشہور و معروف اور مصروف ترین رفیع احمد قدوائی روڈ ہر دن اپنے آپ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے لیکن رمضان المبارک میں اس روڈ کی مزید اہمیت بڑھ جاتی ہے ۔شہر و بیرون شہر سے عوام ہزاروں کی تعداد میں آکر یہاں سے خریدی کرتی ہیں ۔قدوائی روڈ کے دونوں جانب شاپنگ سینٹرس بنے ہوئے ہیں لیکن اس روڈ کے درمیان میں ٹھیلہ گاڑیوں پر پچاسوں ہاکرس روزگار کرتے ہیں ۔کبھی کبھار کارپوریشن کے اتی کرمن محکمہ کی جانب سے یہاں کارروائی ہوتی ہے پھر معاملہ جیسا کہ تیسا ہوجاتا ہے حالانکہ اس روڈ پر میونسپل پرائمری اسکول نمبر ایک کمپاؤنڈ ہے جہاں 500 سے زائد بچے تعلیم حاصل کرتے ہیں وہیں ۔اسی روڈ پر شہر کی قدیم اسکولوں میں اے ٹی ٹی اور جے اے ٹی اسکول و کالج موجود ہیں اسی طرح مالیگاؤں سٹی کالج موجود ہے۔ان اسکول و کالجس میں ہزاروں طلباء تعلیم حاصل کرتے ہیں اور انہیں اسکول پہنچانے اور لینے والے والدین کی کثیر تعداد اس روڈ کا استعمال کرتی ہیں یہ سڑک کبھی ٹریفک سے پاک نظر نہیں آئی ۔اب جبکہ رمضان المبارک شروع ہوگیا ہے اور اس روڈ کی مزید ڈیمانڈ بڑھ گئی ہے تو ایسے اس روڈ پر روزگار کرنے والے ہاکرس سے دو دو لاکھ روپے وصولی کرنے کا سنسنی خیز انکشاف اجاگر ہوا ہے ۔کون ہے جو چھوٹا موٹا روزگار کرنے والوں سے لاکھوں روپے وصول کررہا ہے؟ کیا یہ غیر قانونی نہیں ہے؟ ہاکرس سے کمشنر کے نام پر لاکھوں روپے کی وصولی کا معاملہ کارپوریشن کی جنرل بورڈ میٹنگ میں کارپوریٹر اعجاز بیگ و مستقیم ڈگنیٹی نے بھی اٹھایا تھا جس پر کمشنر نے انکے نام سے غیر قانونی طریقے سے لاکھوں روپے وصولی کرنے والوں کیخلاف مقدمہ درج کرنے کا عندیہ بھی ظاہر کیا تھا لیکن اب تک اس معاملے میں کوئی کارروائی دیکھنے کو نہیں ملی ۔آج جمعرات کو خصوصی مہا سبھا ہے جس میں اسٹینڈنگ کمیٹی و مہیلا بال کلیان سمیتی کے قیام کئے جائیں گے اور ممکن ہے کہ شہری حالات اور رمضان المبارک، اتی کرمن و ٹریفک پر بھی تبادلہ خیال ہوگا تو کیا قدوائی روڈ کے ہاکرس سے وصولی کرنے والوں کا نام بھی اجاگر کیا جائے گا؟ اس پر عوام کی نظریں لگی ہوئی ہے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com