میئر سمیت 35 کارپوریٹرس کے اعزاز میں استقبالیہ،15 فروری کو I.S.L.A.M پارٹی کی مہاراشٹر باڈی کی اہم میٹنگ
بیرونی شہر سے سیاسی سماجی شخصیات کی آمد، پارٹی کو ریاستی سطح پر وسیع کرنے کا لائحہ عمل طے کرنے کا فیصلہ
مالیگاؤں : 11 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ)مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری اسلام پارٹی نے اب اپنے دائرہ کار کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔اسی ضمن میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کی مہاراشٹر بھر میں توسیع کیلئے مالیگاؤں شہر کے ڈائمنڈ لانس میں مورخہ 15 فروری کو ریاستی سطح پر اسلام پارٹی مہاراشٹر کی ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ طلب کی گئی ہے ۔اس سلسلے میں پارٹی کے قومی صدر خطیب نوید احمد نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھولیہ، اورنگ آباد، ناسک، جلگاؤں ، امراوتی، نندور بار، آکولہ، اکل کوا اور خاندیش و مراٹھواڑہ کے ساتھ ممبئی و ریاست کے دیگر علاقوں کے وفود کی جانب سے مالیگاؤں آکر اسلام پارٹی کو ریاست میں وسیع کرنے کا لائحہ عمل طے کرینگے اور اسی لئے سیاسی و غیر سیاسی افراد کو مالیگاؤں مدعو کیا جارہا ہے ۔نوید خطیب احمد نے پارٹی کے قائد و بانی آصف شیخ کے توسط سے بتایا کہ مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر میں مسلمانوں اور اقلیتیوں کو انکے جمہوری حقوق دلانے، اقلیتوں پر ہورہے مظالم کو روکنے اور تعمیر و ترقی کیساتھ ساتھ سیکولر ازم کی حفاظت و بقاء کیلئے ہم پارٹی کو مہاراشٹر میں مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ 15 فروری کو شہر کے ڈائمنڈ لانس میں جہاں مہاراشٹر کے دیگر شہروں سے لوگ آرہے ہیں وہیں مدھیہ پردیش کے برہانپور و یوپی اور بہار کے کئی افراد بھی مالیگاؤں اس اجلاس میں شرکت کررہے ہیں ۔آصف شیخ اس میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے آئندہ کا لائحہ عمل طے کرینگے ۔اسی طرح اس میٹنگ میں کئی سیاسی و سماجی شخصیات نے مالیگاؤں آنے کی رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔اس لئے انہوں نے مہاراشٹر کی عوام بالخصوص سیاسی و سماجی شخصیات سے اپیل کی ہے کہ اپنے بہتر مستقبل اور حقوق کیلئے اسلام پارٹی کو ریاست بھر میں مضبوط کرنے کیلئے پندرہ فروری کو مالیگاؤں میں منعقد ہورہی اس اہم میٹنگ میں شرکت کریں ۔اب تک جن افراد نے میٹنگ کیلئے اپنا رجسٹریشن نہیں کیا ہے ایسے افراد اظہر ماسٹر 918806150551 ، جنید عالم 919665681709اور نعیم مرزا 919923607309 سے رابطہ کریں ۔
اس موقع پر پارٹی کے صدر نوید خطیب احمد نے بتایا کہ اسلام پارٹی کے نو منتخب میئر و تمام 35 کارپوریٹرس کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے ۔مہاراشٹر ایگزیکٹو کمیٹی کی میٹنگ میں ان نو منتخب کارپوریٹرس اور میئر کا شاندار استقبال کیا جائے گا اور کارپوریٹرس کو سماجی و سیاسی کام کاج کرنے کی صلاح دی جائے گی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com