میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے نسرین شیخ و شان ہند نے فارم داخل کیا،7 فروری کو کارپوریشن پر سبز پرچم لہرائے گا
سیکولر فرنٹ کے خیمہ میں 43 کارپوریٹرس،سماجوادی، I.S.L.A.M اور کانگریس کا اتحاد، میئر سازی کی تیاری مکمل
مالیگاؤں : 2 فروری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے بعد میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے سیکولر فرنٹ کی جانب سے آج فارم داخل کیا گیا ہے۔ کارپوریشن کے شہر سیکرٹری ساجد انصاری کی آفس میں نسرین شیخ خالد نے اسلام پارٹی کی جانب سے میئر عہدہ کیلئے اور شان ہند نے سماجوادی پارٹی کی جانب سے نائب میئر عہدہ کیلئے فارم داخل کیا، اس موقع پر سیکولر فرنٹ کے آصف شیخ و و مستقیم ڈگنیٹی اور کانگریس پارٹی کے اعجاز بیگ سمیت سیکولر فرنٹ کے ذمہ داران موجود تھے ۔یہاں آصف شیخ و مستقیم ڈگنیٹی اور اعجاز بیگ نے کہا کہ ہم نے میئر و ڈپٹی میئر عہدہ کیلئے آج فارم داخل کیا ہے ۔7 فروری کو کارپوریشن پر سبز پرچم لہرائے گا ۔انہوں نے کہا کہ ہم نے شہر کی عوام سے جو وعدہ کیا تھا اسی کے مطابق فیصلہ لینے جارہے ہیں اور عوام کے فیصلے پر پورا اتریں گے ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ ہمارے پاس میئر کیلئے جادوئی عدد 43 کارپوریٹرس موجود ہیں اور 7 فروری کو کارپوریشن پر اسلام پارٹی کا پرچم لہرائے گا ۔اسی طرح مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ سیکولر فرنٹ میئر و ڈپٹی میئر چناؤ کیلئے مکمل طور سے تیاری کرچکا ہے ۔یہاں اعجاز بیگ نے بھی سیکولر فرنٹ کو کانگریس پارٹی کے تین کارپوریٹرس کی ووٹ دینے کا ذکر کیا اور کہا کہ ہم شہر کی تعمیر و ترقی کیلئے اقتدار کیساتھ جارہے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com