آصف شیخ کی قیادت میں I.S.L.A.M پارٹی کا روڈ شو، عوامی طاقت کا مظاہرہ، عوام رکشا اور سائیکل نشان پر ہی ووٹ کریں



آصف شیخ کی قیادت میں I.S.L.A.M پارٹی کا روڈ شو،عوامی طاقت کا مظاہرہ، عوام رکشا اور سائیکل نشان پر ہی ووٹ کریں 



مجلس امیدواروں پر بوگس ووٹرس کے استعمال کا الزام، آصف شیخ کی طاقت کو کم کرنے کی سازش 



گاندھی نگر گرو وار وارڈ سے نکالی گئی ریلی کا رونق آباد وارڈ میں شاندار اختتام


مالیگاؤں : 13 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی اور سماجوادی کے اتحاد بنام مالیگاؤں سیکولر فرنٹ کا میئر بنانے کیلئے عوام سیکولر فرنٹ کے امیدواروں کو ہی کامیاب کریں اس طرح کی اپیل کرتے ہوئے آج آخری جلسہ و ریلی میں آصف شیخ رشید نے اپنے ووٹرس سے کہا کہ آصف شیخ کی طاقت کو کم کرنے کیلئے حیدرآباد سے فوج پھاٹا لایا گیا ۔اسمبلی میں بھی دس دس ایم ایل اے، اویسی برادران اور کئی لوگ باہر سے آکر میرے خلاف چناؤ لڑ رہے تھے لیکن پھر بھی انہیں مالیگاؤں کی عوام نے لوہے کے چنے چبوا دیئے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس کارپوریشن چناؤ میں بھی اسی طرح سے مجھکو شکست دینے و میری طاقت کمزور کرنے کے لیے اویسی برادران مالیگاؤں میں آچکے ہیں اور اب بہار سے بھی ایم ایل اے ارہے ہیں ۔آصف شیخ نے مفتی اسمٰعیل کی الزام تراشی و دروغ گوئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ حضرت جھوٹ بولتے ہیں تو ہمیں بھی دکھ ہوتا ہے کیونکہ ہندو بھائی انکے جھوٹے بیان پر ہنستے ہیں ۔بہار کے ایم ایل اے بھی کل ہنس رہے تھے کہ پورے ملک میں ایس آئی آر جاری ہے اور مفتی اسمٰعیل شیخ آصف کو بدنام کررہے ہیں ۔مفتی اسمٰعیل پر تنقید کرتے ہوئے اصف شیخ نے کہا کہ انکی بی جے پی سے اندرونی بات چیت ہوچکی ہے، انہیں روکنے کیلئے عوام سیکولر فرنٹ کو ووٹ دیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ اس وارڈ میں ایسے لوگ اسلام آباد سے آگئے ہیں جنکی اپنے وارڈ میں عزت نہیں ہے، وہ مائے جھی گاؤں میں جاکر مجرہ دیکھتے ہیں اور گندی حرکت کرتے ہیں ۔آصف شیخ نے کہا کہ رونق آباد وارڈ کی عوام نے ہمیشہ شیخ رشید خاندان کیساتھ اچھا برتاؤ کیا ہے ہمیشہ ہمارا نمائندہ یہاں سے منتخب ہوا ہے اور آج بھی پورے پینل کو کامیاب کرنا ہے ۔یہ ہماری عزت کا وقار کا مسلہ ہے اسے کامیاب کرنا نہایت ضروری ہے ۔آصف شیخ نے کہا کہ اسلام آباد والے اس وارڈ میں عوام کو گمراہ کررہے ہیں، یہ وارڈ شیخ رشید کا گھر ہے، ہمیں فرقہ پرستوں سے لڑنا ہے اور ہم ہی لڑ رہے ہیں ۔جنم داخلہ معاملہ ، تواب شیخ معاملہ اور نعمانی نگر کے نوجوان کیساتھ ہوئے واقعہ میں ہم نے مدد کی ہے ۔یہ لوگ کہاں تھے جو آج ووٹ مانگنے ارہے ہیں ۔ایسے لوگوں کو گھر راستہ بتا دو اور رکشا و سائیکل نشان پر ہی ووٹ کریں ۔اس موقع پر آصف شیخ نے کہا کہ اسلام آباد و رمضان پورہ سمیت شہر کے دیگر علاقوں سے بوگس ووٹرس ووٹ دینے کیلئے وارڈ نمبر 17،20اور 21 نمبر میں آئیں گے اس لئے عوام صبح اٹھ کر ووٹ کریں اور پولنگ ایجنٹ بھی ہوشیار رہیں تاکہ بوگس ووٹ روکی جاسکے، آصف شیخ کی قیادت میں اسلام پارٹی کی ریلی جمہور اسکول کے پاس گاندھی نگر سے ہوتے ہوئے اہم راستوں اور گرووار وارڈ سے نکل کر رونق آباد میں ختم ہوئی جس میں ہزاروں افراد نے آصف شیخ کی طاقت کا مظاہرہ دیکھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے