میئر چناؤ: I.S.L.A.M پارٹی کی نسرین شیخ خالد و طاہرہ شیخ رشید میئر عہدہ کیلئے متوقع امیدوار



میئر چناؤ: I.S.L.A.M پارٹی کی نسرین شیخ خالد و طاہرہ شیخ رشید میئر عہدہ کیلئے متوقع امیدوار 


مالیگاؤں : 22 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھری انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے 35 سیٹیں حاصل کی تو وہیں سماجوادی پارٹی نے 5 سیٹوں پر کامیابی حاصل کی اس طرح سیکولر فرنٹ نے 40 سیٹوں پر کامیابی درج کرتے ہوئے نیا ریکارڈ بنایا ہے۔میئر کی کرسی حاصل کرنے کے سب سے بڑا دعوے دار بھی سیکولر فرنٹ ہی ہے۔محض تین سیٹوں کی انہیں ضرورت ہے ۔ایسے میں جمعرات کو وزارت شہری ترقیات میں میئر عہدہ کیلئے ریزرویشن قرعہ اندازی کی اشاعت کی گئی جس میں مالیگاؤں شہر کیلئے لیڈیز جنرل عہدہ ظاہر کیا گیا ہے ۔اس سلسلے میں قیاس آرائیاں شروع ہوگئی ہے کہ اب میئر کون ہوگا ویسے میئر کے چہرے کیلئے I.S.L.A.M پارٹی کے کی جانب سے جینٹس امیدوار بھی تھے لیکن قرعہ اندازی میں لیڈیز کھلنے سے لیڈیز بھی دو نام سیاسی گلیاروں سے سامنے آرہے ہیں، ان میں پہلا نام نسرین بانو خالد شیخ رشید اور دوسرا نام طاہرہ شیخ رشید کا سنائی دے رہا ہے، اس تعلق سے اسلام پارٹی نے کسی بھی نام پر مہر نہیں لگائی ہے ۔پارٹی کے قائد آصف شیخ رشید و پارٹی کے مقامی و قومی صدر نے بھی کسی نام کا اعلان نہیں کیا ہے البتہ عام توقع ہے کہ ان دو ناموں میں سے کسی ایک کو میئر کا امیدوار نامزد کیا جائے گا ۔خیال رہے طاہرہ شیخ رشید دو ٹرم سے میئر عہدہ پر فائز رہ چکی ہے، مہاراشٹر کی اولین مسلم خاتون میئر کا خطاب بھی طاہرہ شیخ کے ہی نام ہے اور دو مرتبہ میئر کا عہدہ پانے کا ریکارڈ بھی انکے ہی پاس ہے ۔اب پھر سے خانوادہ شیخ رشید کو کارپوریشن میں عوام نے اکثریت دی اور یہی خانوادہ میئر بنانے جارہا ہے، ایسے میں عوامی چرچہ ہے کہ اب I.S.L.A.M پارٹی دونوں خاتون میں سے نسرین بانو شیخ خالد کو اس عہدہ کیلئے امیدوار نامزد کرسکتا ہے، نسرین بانو کی پیدائش مالیگاؤں شہر کے ہزار کھولی علاقہ میں سن 1983 کو ہوئی ۔انہوں نے پرائمری تعلیم شیخ عثمان ہائی اسکول سے حاصل کی اور سیکنڈری و ہائر سیکنڈری تعلیم اے ٹی ٹی ہائی اسکول سے مکمل کی۔خانوادہ شیخ رشید کے چشم و چراغ سابق ایم ایل اے آصف شیخ کے برادر عزیز خالد شیخ رشید کیساتھ بیاہ ہونے کے بعد نسرین امور خانہ داری کیساتھ ساتھ سماجی خدمات میں بھی سرگرم رہنے لگی اور گزشتہ 2017 کے کارپوریشن چناؤ میں قسمت آزمائی کی لیکن شکست سے دوچار ہوئیں لیکن ہمت نہیں ہاری اور مسلسل عوامی سماجی خدمات کا دائرہ اپنے شوہر خالد شیخ و آصف شیخ سمیت گھر کی خواتین کے ساتھ انجام دیتی رہی اور بالآخر 2026 کے کارپوریشن چناؤ میں وارڈ نمبر 20 گاندھی نگر ایوب نگر شبیر نگر علاقہ سے امیدواری کر بھاری ووٹوں سے کامیابی حاصل کی۔اب جبکہ مالیگاؤں کارپوریشن میں میئر عہدہ کیلئے لیڈیز جنرل عہدہ ظاہر کیا گیا ہے تو ایسے میں نسرین کا نام اول نمبر پر بتایا جارہا ہے وہیں یہ بھی کہا جارہا ہے کہ طاہرہ شیخ رشید کو دو ٹرم کا تجربہ ہے یعنی انہیں دو معیاد کیلئے میئر بنایا جاچکا ہے اب نسرین بانو کو موقع ملنے کی توقع ظاہر کی جارہی ہے ۔بہر کیف دیکھنا ہے کہ دونوں میں سے کون میئر کا امیدوار ہوتا ہے؟ ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے