سیکولر فرنٹ کے کارپوریٹرس کا ڈویژنل کمشنر میں رجسٹریشن مکمل، کارپوریٹر خفیہ مقام پر روانہ
سماجوادی پارٹی سے مستقیم ڈگنیٹی و I.S.L.A.M پارٹی سے خالد شیخ کی گٹ نیتا عہدہ کیلئے تقرری
مالیگاؤں: 22 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ کے بعد کارپوریٹرس کا میونسپل کارپوریشن مالیگاؤں میں جہاں رجسٹریشن مکمل ہوا وہیں اب قانونی طور پر ناسک میں ڈویژنل کمشنر کے روبرو سیکولر فرنٹ کے کارپوریٹرس کا رجسٹریشن جمعرات کو مکمل کیا گیا۔ I.S.L.A.M پارٹی سے گٹ نیتا عہدہ کیلئے خالد شیخ رشید کے نام کا رجسٹریشن کیا گیا تو وہیں سماجوادی پارٹی کی جانب سے مستقیم ڈگنیٹی کو گٹ نیتا بنایا گیا ہے ۔اس طرح کی تفصیلات خالد شیخ رشید نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ ہم سیکولر فرنٹ کے تمام کارپوریٹرس دو دن سے ناسک میں قیام سے تھے اور آج جمعرات کو ناسک میں ڈویژنل کمشنر کے روبرو اسلام پارٹی کے تمام کارپوریٹرس کی رضا مندی سے خالد شیخ کو گٹ نیتا بنایا گیا اور سماجوادی کے مستقیم ڈگنیٹی کو گٹ نیتا بنایا گیا ہے ۔اسی طرح تمام کارپوریٹرس کا گٹ بھی یہاں رجسٹرڈ کیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا شام دیر تھ اس کارروائی کو مکمل کیا گیا اور پارٹی ہائی کمان کے حکم پر سیکولر فرنٹ کے تمام کارپوریٹرس خفیہ مقام پر روانہ ہوگئے ہیں ۔انہوں نے کہا اب میئر چناؤ کی تاریخ سے ایک دن قبل شہر سے قریب آکر قیام کرینگے اور چناؤ کے دن کارپوریشن ہیڈ آفس جنرل بورڈ ہال میں تمام کارپوریٹرس تشریف لائیں گے اور میئر چناؤ میں حصہ لینگے۔انہوں نے کہا کہ میئر چناؤ کے فوری بعد شہریان سے کئے گئے وعدے کے مطابق ہم کام کاج کرنے کے پابند رہیں گے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com