دینی و عصری تعلیم یافتہ اور سماجی خدمتگاروں کے وارڈ میں کیسا نمائندہ چاہیے؟ عوام موازنہ کرلیں اسلام پورہ وارڈ میں سماجوادی پارٹی کا جلسہ



دینی و عصری تعلیم یافتہ اور سماجی خدمتگاروں کے وارڈ میں کیسا نمائندہ چاہیے؟ عوام موازنہ کرلیں 



بی جے پی لیڈر کی آڈیوز کلپ سنا کر مجلس ایم ایل اے مفتی اسماعیل کی بی جے پی سے ہوئی بات افشاں 



اسلام پورہ وارڈ میں سماجوادی پارٹی کا جلسہ ، امیدواروں کا انتحاب ضمیر کی آواز پر کرنے مستقیم ڈگنیٹی کی عوام سے اپیل 



مالیگاؤں : 11 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن عام انتخابات میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی اور سماجوادی کے اتحاد کا اتحاد ہوا ہے ۔ہم شہر کی حفاظت کیلئے چناؤ لڑ رہے ہیں ۔ہم نے پورے شہر میں تعلیم یافتہ پڑھے لکھے امیدواروں کو نامزد کیا ہے ۔ہم جواری اور سٹوریوں کو ٹکٹ نہیں دیا ہے ۔ہم نے وارڈ میں غنڈہ گردی اور ہفتہ وصولی کرنے والوں کو ٹکٹ نہیں دیا ۔ہم نے اچھے امیدوار دیئے ہیں تاکہ وہ عوام کی مدد کر سکیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف اسلام پورہ میں سماجوادی پارٹی کے امیدواروں کی تشہیر کیلئے منعقدہ جلسہ عام سے مخاطب تھے ۔انہوں نے کہا کہ اسلام پورہ وارڈ دین داروں کا وارڈ ہے یہاں دینی و عصری تعلیم یافتہ اور سماجی خدمت گار رہتے ہیں یہ علاقہ پورے شہر کی نمائندگی کرتا ہے اور اس سے وارڈ سے مفتی اسمٰعیل نے ایک نہیں دو دو امیدوار ایسے دئیے ہیں جو عوام کے کام نہیں کرتے بلکہ جوا سٹہ چلاتے ہیں ۔اس وارڈ کے لوگوں پر ایسے لوگوں کو تھوپا گیا ہے جو کسی کام کے نہیں ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ شہر میں جنم داخلہ کی مصیبت آئی ہے اور ہم اس سے لڑ رہے ہیں اور اب بی جے پی مالیگاؤں میں میئر بنانے کا دعویٰ کررہی ہے اگر ایسا ہوگیا تو پھر مالیگاؤں پر مزید مصیبتیں آئیں گی اور ہم دیکھتے رہ جائیں گے اس لئے بی جے پی کو روکنے کیلئے ہمیں اس مرتبہ اچھا فیصلہ لینا ہوگا ۔مستقیم ڈگنیٹی نے بی جے پی لیڈر بنڈو کاکا کی ایک آڈیوز سناتے ہوئے بتایا کہ مفتی صاحب گریس مہاجن اور دیویندر پھڑنویس کا شکریہ ادا کررہے ہیں مطلب صاف ہے کہ وہ بی جے پی سے ملے ہوئے ہیں ۔ہم پر الزام لگانے والے مفتی اسمٰعیل پہلے ثبوت پیش کریں صرف جھوٹ فساد بول کر عوام کو کب تک گمراہ کروگے، مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اسلام پورہ وارڈ میں معزز شخصیات رہتی ہیں کیا اپکو اس معزز خانوادوں میں سے کسی کو ٹکٹ نہیں دینا تھا؟ جو آپ نے اپنے بیٹے کے ساتھ ساتھ غنڈہ گردی کرنے والوں کو تھوپ دیا ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ اس وارڈ کے لوگوں کو فیصلہ اپنے ضمیر کی آواز پر کرنا ہے ۔ہمارے اور انکے امیدواروں کا موازنہ کریں اور پھر ووٹ کریں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم سیکولر فرنٹ کا میئر بنانے جارہے ہیں ۔اسلام پورہ کے لوگ اس میں حصہ دار بنے اور شریان کی حفاظت کریں اسلام پورہ والوں کو بندھوا مزدور سمجھ کر مفتی اسمٰعیل جو چاہیں کریں گے ایسا اب ممکن نہیں ہے ۔انہوں نے کہا کہ اگر بی جے پی میئر بنانے میں کامیاب ہ جاتی ہے تو پھر شہر کی بستیوں پر مصیبت آئے گی لینڈ جہاد کے نام پر ہمیں ستایا جائے گا۔ایس آئی ٹی بنانے کی بات کررہے ہیں ہم پہلے سے ہی ایک ایس آئی ٹی کو جھیل رہے ہیں اور اب مزید ایس آئی ٹی کو جھیلنا نہیں ہے تو پھر آپ کو سیکولر فرنٹ کو ووٹ کرنا ہوگا۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ اس شہر میں ہم سب کچھ برداشت کرسکتے ہیں لیکن مسلمانوں پر ظلم و ستم برداشت نہیں کرینگے ۔ہمیں پوری عزت کیساتھ اس شہر میں سر اٹھا کر رہنا ہوگا اور اس کیلئے کارپوریشن پر ہمارا اقتدار رہنا ضروری ہے ورنہ نقصان کے سوا کچھ نہیں ہوگا ۔انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ یہ الیکشن معمولی نہیں ہے بہت اہمیت کا حامل ہے اس لئے سوچ سمجھ کر ووٹ کریں ۔اس جلسہ عام سے اطہر حسین اشرفی، صابر گوہر، رئیس عثمانی وغیرہ نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور عوام سے ووٹ کی اپیل کی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے