اگر بی جے پی کو اقتدار ملتا ہے تو مالیگاؤں میں بنکر میئر دیا جائے گا : عبد الرحمن سیف
ایم آئی ایم سب سے بڑی فرقہ پرست جماعت ہے، مسلم لیڈران نے مالیگاؤں کو کھنڈر بنادیا ہے
مالیگاؤں: 12 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) بھارتیہ جنتا پارٹی سب کو ساتھ لیکر سب کا وکاس کرنے والی پارٹی ہے ۔مالیگاؤں میں بھی تعمیر و ترقی اور روزگار کیلئے بھارتیہ جنتا پارٹی اچھے کام کریگی، اس طرح کے جملوں کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی مالیگاؤں سینٹرل حلقہ کے ذمہ دار عبد الرحمن سیف نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ نریندر مودی اور دیویندر پھڑنویس کی قیادت میں پورے ملک و ریاست میں تعمیری کام کررہی ہے اسی طرح مالیگاؤں شہر میں بھی کام کاج کریگی ۔انہوں نے کہا کہ مالیگاؤں کو کھنڈر بنانے میں مسلم لیڈران کا کردار رہا ہے، عبد الرحمن نے مزید کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی پر الزام لگانے والے پہلے خود اپنا گریبان جھانک لیں کیونکہ سب سے بڑی فرقہ پرست پارٹی مجلس اتحاد المسلمین ہے ۔مجلس کے آنے سے پورے ملک میں فرقہ پرستی و نفرت کی سیاست پروان چڑھی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم مالیگاؤں شہر میں بھارتیہ جنتا پارٹی کام کریگی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com