سنیترا پوار مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ بن گئیں ، حلف برداری کی تقریب میں مہاویوتی کے لیڈران کی شرکت
ممبئی : 31 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ)حال ہی میں طیارہ حادثہ میں ہلاک ہوئے مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار کی اہلیہ سنیترا پوار مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ بن گئی ہیں۔ سنیترا پوار سنیچر کو دوپہر 2 بجے نیشنلسٹ کانگریس پارٹی کی مقننہ کی لیڈر منتخب ہوئیں۔ انہوں نے شام پانچ بجے ریاست کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ کے طور پر حلف لیا۔سنیترا پوار کو پارٹی لیڈر منتخب کرنے کے لیے ودھان بھون میں این سی پی لیجسلیچر پارٹی اور قانون ساز کونسل کے اراکین کی میٹنگ بلائی گئی۔ دلیپ ولسے پاٹل نے یہاں انکے نام کی تجویز کو پیش کیا۔
سنیترا نے نائب وزیر اعلیٰ کے عہدے کا حلف لینے سے قبل اپنی راجیہ سبھا سیٹ سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ 28 جنوری کو بارامتی میں ہوائی جہاز کے حادثے میں اجیت پوار کی موت کے بعد نائب وزیر اعلیٰ کا عہدہ خالی ہو گیا تھا۔
سنیترا پوار 1963 میں پیدا ہوئی ۔انکے والد و بھائی بھی سیاسی میدان میں پاٹل خاندان سے مشہور ہوئے ۔شادی کے بعد وہ اجیت پوار کی اہلیہ بن کر سماجی و سیاسی کام انجام دیتی رہی، اور اجیت پوار کی موت کے بعد انہیں آج مہاراشٹر کی پہلی خاتون نائب وزیر اعلیٰ عہدہ تفویض کیا گیا ہے ۔حلف برداری کی تقریب کے موقع پر گورنر، وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس اور نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے ہال میں موجود تھے ہیں۔ پروگرام کا آغاز قومی ترانے اور مہاراشٹر گیت سے ہوا۔اس موقع پر مہایوتی کے اہم رہنما میں پرفل پٹیل، سنیل تاٹکرے،چھگن بھجبل،حسن مشرف، نرہری جھیروال، اندرانیل نائک، چندر شیکھر باونکولے،آشیش شیلار، دھننجے منڈے، وکرم کالے، سنجے کھوڈکے، انیل پاٹل، ہیرامن کھوسکر وغیرہ موجود تھے۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com