میئر چناؤ میں ایم ایل اے مفتی اسماعیل کو سیکولر فرنٹ کا آفر، پریس کانفرنس سے مستقیم ڈگنیٹی کی مخطابت
مالیگاؤں کی حفاظت و تعمیر و ترقی کیلئے اعجاز بیگ و مفتی اسمٰعیل میئر بنانے میں ہمارا تعاون کریں
مالیگاؤں : 17 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں سیکولر فرنٹ کو عوام نے 40 سیٹوں پر کامیابی دی ۔ہم نے عوام کا شکریہ ادا کیا اور آج پھر ہم عوام کا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مستقیم ڈگنیٹی نے کیا ۔موصوف نے کہا کہ اب ہم میئر بنانے کیلئے کوشش کررہے ہیں تاکہ مالیگاؤں شہر کارپوریشن پر سیکولر فرنٹ کا اقتدار رہے ۔میئر چناؤ کیلئے 85 سیٹوں میں سے 43 سیٹوں پر ہمیں ووٹ چاہیے اور اس کیلئے ہمیں مالیگاؤں سینٹرل کی پارٹیوں کا ساتھ چاہے ۔ہم مفتی اسمٰعیل قاسمی و اعجاز بیگ سے گزارش کرتے ہیں کہ مالیگاؤں شہر کی تعمیر و ترقی اور حفاظت کیلئے مفتی اسمٰعیل اور اعجاز بیگ ہمارا ساتھ دیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے شہر کی حفاظت و تعمیر و ترقی کیلئے ہمیں اکثریت دی ہے ۔ہم چاہتے ہیں کہ مفتی اسمٰعیل اور اعجاز بیگ آئیں اور ہم سے بات کریں ۔بات چیت سے راستے نکلتے ہیں ۔مستقیم ڈگنیٹی نے مزید کہا کہ اگر انکی کچھ شرط ہوگی یا ہماری کچھ شرط تو بیٹھ کر بات کی جائے ۔مستقیم ڈگنیٹی نے کہا کہ ہم صرف مالیگاؤں سینٹرل کی پارٹیوں سے ابھی بات کررہے ہیں اور اب تک ہماری بات چیت کسی سے شروع نہیں ہوئی ہے اسی لئے ہم انہیں میئر چناؤ میں سیکولر فرنٹ کا ساتھ دینے کی اپیل کرتے ہیں، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شیو سینا نے تعمیر و ترقی کیلئے میئر چناؤ میں کسی کا ساتھ لینے دینے کی بات کہہ تو وہ انکا بڑا پن ہے میں چھوٹا لیڈر ہوں، میں صرف سینٹرل کی بات کررہا ہوں آگے دیکھتے ہیں کیا ہوتا ہے لیکن میں عوام کی رائے کا احترام کرتے ہوئے چاہوں گا کہ مفتی اسمٰعیل اور اعجاز بیگ ہمارا ساتھ دیں ۔اس طرح کی تفصیلات بھی مستقیم ڈگنیٹی نے آج سنیچر کی شام ساڑھے پانچ بجے مہیش نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے کیا ۔اس موقع پر مولانا زاہد ندوی، ناصر کرانے والے موجود تھے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com