پانچ سال تک عوام کا خادم بن کر رہونگا ، سلمان شیخ سلیم نے مفتی اسمٰعیل سمیت وارڈ کی عوام کا شکریہ ادا کیا
مالیگاؤں : 17 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں وارڈ نمبر 13 سے مجلس اتحاد المسلمین کے ٹکٹ پر کامیابی درج کرنے والی رضوانہ بی شیخ سلیم کے فرزند معاون سلمان شیخ سلیم نے خانوادہ سلیم عثمان شیخ کی جانب سے رکن اسمبلی مفتی محمد اسمٰعیل قاسمی کا شکریہ ادا کیا ۔اسی طرح انہوں نے وارڈ نمبر 13 کی عوام کا بھی تہہ دل سے شکریہ ادا کیا ۔موصوف نے اپنے کلمہ اظہار تشکر پیش کرتے ہوئے کہا کہ میں عوام کا خصوصی شکریہ ادا کرتا ہوں اور وعدہ کے مطابق یہ یقین دلاتا ہوں میں وارڈ میں پورے پانچ سال عوام کا خادم بن کر رہونگا ۔وارڈ میں صاف صفائی، بجلی کا مسئلہ، پولس اسٹیشن کے مسائل، ہاسپٹل لے مسائل اور تعمیری کام کاج کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔عوام نے جس بھروسے سے مجھے کامیاب کیا ان شاء اللہ میں اس پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ۔سلمان شیخ سلیم 2024 کے کارپوریشن کے نگر پتھ ویکریتا سمیتی کے چناؤ میں چیرمین کے عہدہ کیلئے بلا مقابلہ کامیابی درج کی تھی ۔اسی طرح سلمان شیخ محمدیہ رکشا اسٹاپ چالک مالک یونین کے صدر بھی ہے اور اسی کیساتھ قدوائی روڈ ہاکرس یونین کے صدر و محمدیہ ایجوکیشنل فاونڈیشن جو وارڈ میں پنچایتی ادارہ ہے کے صدر ہیں ۔انہوں نے کہا کہ مذکورہ پلیٹ فارم سے ہم نے عوام کے فلاحی و سماجی کام انجام دیئے ہیں اور اب وارڈ کی عوام نے کارپوریٹر کے لقب سے نوازا ہے تو میں وعدہ کرتا ہوں کہ عوامی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگا ۔انہوں نے کہا کہ سینئر کارپوریٹر کلیم دلاور، حافظ عبداللہ اور راشد ایوب کی جانب سے بھی میں وارڈ کی عوام کا شکر گزار ہوں اور عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ دن ہو یا رات، میں ہمیشہ عوام کی خدمت کیلئے حاضر ہوں ۔وارڈ کی عوام مجھکو اپنا بھائی، بیٹا اور خادم سمجھ کر کبھی بھی یاد کریں میں حاضر رہوں گا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com