مالیگاؤں : اردو اسکول کے 15 اساتذہ سے 37 لاکھ روپے کی مالی دھوکہ کا الزام ،چیئرمین سیکرٹری کیخلاف مقدمہ درج
مالیگاؤں: 19 مئی (بیباک نیوز اپڈیٹ) اساتذۂ کرام پر کسی نا کسی درجے میں اسکول انتظامیہ و ہیڈ ماسٹر ،سپر وائرس کی جانب سے حراسانی کی بار بار شکایت سامنے آتے رہی لیکن اس کے باوجود بھی اساتذہ کرام مصلحت کی چار لیپٹ کر روزانہ درس و تدریس کے فرائض انجام دیتے رہیں ہیں لیکن کہتے ہیں نا کہ جب پانی سر تک آجاتا ہے تو پھر اپنے آپ کو بچانے کیلئے ہاتھ پاؤں مارنا پڑتا ہے ۔اسی سلسلے میں گزشتہ کئی مہینوں سے مالیگاؤں سمیت مہاراشٹر بھر سے اسکول انتظامیہ کیخلاف اس طرح کے الزامات سامنے ارہے ہیں، یہی وجہ ہے کہ ایجوکیشن حلقہ ان دنوں سرخیوں میں ہے، مالیگاؤں کی کئی اسکولوں کی خبر ابھی سرد ہوئی تھی کہ ایک اور اردو اسکول کے خلاف شکایت درج ہونے کی اطلاع سے پھر ایک بار تعلیمی حلقوں میں سنسنی پھیل گئی ہے ۔تفصیلات کے دیانہ رمضان پورہ، پولس اسٹیشن کی حدود میں واقع 'کریسنٹ اردو پری پرائمری اینڈ پرائمری اسکول، دیانہ میں جنوری 2023ء سے لے کر اب تک عقیل احمد عبدالحمید (عمر 48 سال، ساکن نیا اسلام پورہ) اور اسکول سوسائٹی کے سکریٹری انصاری غفران نامی شخص پر الزام لگایا گیا ہے کہ ان دو ملزمان نے آپسی ملی بھگت سے شکایت کنندہ خاتون ٹیچر حنا کوثر عبد الرشید (عمر 32 سال، ساکن گلی نمبر 4، اسلام پورہ) اور ان کے ساتھ تدریس کے فرائض انجام دے رہے دیگر 15 ساتھی اساتذہ سے کُل 36 لاکھ 80 ہزار روپے کی مالی دھوکہ کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں 18 مئی کو پولس میں باقاعدہ شکایت درج کرائی گئی ہے۔ایف آئی آر کے مطابق مذکورہ دونوں ملزمان نے شکایت کنندہ خاتون اور ان کے دیگر 15 ساتھی اساتذہ کو یہ یقین دیا تھا کہ وہ انہیں سرکاری منظوری (اپروول) دلا کر دیں گے اور ان کی باقاعدہ تنخواہ شروع کروائیں گے۔ اس کام کے لیے ملزمان نے غیر قانونی طور پر سوسائٹی کے کنسٹرکشن فنڈ (تعمیراتی کھاتے) کے نام پر فی ٹیچر 50 ہزار روپے کے حساب سے کُل 8 لاکھ روپے لیے، لیکن نہ تو کوئی کام کروایا اور نہ ہی وہ پیسے واپس کیے۔
مزید یہ کہ جنوری 2023ء سے دسمبر 2025ء کے دوران، شکایت کنندہ اور ان کے 15 ساتھی اساتذہ کو ملنے والی 9 ہزار روپے ماہانہ کی باقاعدہ تنخواہ میں سے زبردستی 5 ہزار روپے فی ٹیچر کے حساب سے کُل 28 لاکھ 80 ہزار روپے نقد شکل میں واپس لے لئے۔اس طرح ملزمان نے اساتذہ سے مجموعی طور پر 36 لاکھ 80 ہزار روپے کا مالی دھوکہ کیا۔
شکایت میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ملزمان اساتذہ کو دھمکی دیتے تھے کہ اگر انہوں نے ان کے کہنے کے مطابق کام نہیں کیا تو انہیں نوکری سے نکال دیا جائے گا۔ پولس نے اس سلسلے میں رمضان پورہ دیانہ پولس اسٹیشن میں گناہ رجسٹرڈ نمبر 78/2026 کے تحت بی این ایس کی دفعہ 318(2)اور 318(4) ،اسی طرح 351(2) کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور آگے کی جانچ پولس سب انسپکٹر چوہان کر رہے ہیں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com