ہماری کردار کشی کرنے والے پہلے اپنا گریبان جھانک لیں، مجرہ معاملہ بتا دوں تو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے، مجلس امیدوار پر تنقید
وارڈ نمبر 17 میں I.S.L.A.M پارٹی کا جلسہ، نقلی نوٹوں کی انکوائری کروائی جائے گی : آصف شیخ
مالیگاؤں : 11 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M کے نامزد تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کی اپیل کرتے ہوئے پارٹی کے بانی و قائد آصف شیخ نے کہا کارپوریشن پر بھگوا پرچم لہرانے سے روکنے کیلئے عوام سیکولر فرنٹ کو ووٹ کریں ۔انہوں نے کہا آج بی جے پی کے الیکشنی منشور کا اجراء ہوا جس میں بی جے پی نے وعدہ کیا ہے کہ وہ لینڈ جہاد کیخلاف سخت کارروائی کریگی ۔بستیوں کو اکھاڑنے کی کوشش کی جائے گی اور سب سے پہلے قلعہ بستی کے اتی کرمن نکالیں جائیں گے ۔بی جے پی کی اس مسلم دشمنی کیخلاف سیکولر فرنٹ کا میئر ہونا ضروری ہے ۔آج جنم داخلہ معاملہ میں ہماری خواتین کو جیل میں ڈالا جارہا ہے ۔3400 جنم داخلے رد کردیئے گئے ہیں اور اب ایس آئی آر کے نام پر بھی مسلمانوں کو نشانہ بنانے کی سازش کی جارہی ہے ۔ایسے حالات میں ہمیں رکشا اور سائیکل نشان پر ہی ووٹ کرنا ہوگی ۔آصف شیخ نے وارڈ نمبر 17 میں اسعد اللہ خان کی صدارت میں منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو اسلام آباد کا پارسل یہاں آکر چناؤ لڑ رہا ہے اس نے کبھی اس وارڈ میں عوامی کام نہیں کئے اب لوگوں کو گمراہ کررہے ہیں ۔ہماری ذاتیات پر کیچڑ اچھالا جارہا ہے، آصف شیخ نے کہا کہ پہلے وہ اپنا گریبان جھانک لیں ورنہ اگر میں نے مجرہ دیکھنے کے نام پر کون کیا کرتا ہے بتا دیا تو شہر بھر میں منہ دکھانے کے قابل نہیں رہوگے ۔انہوں نے مزید کہا کہ جلگاؤں ضلع کے مائےجھی نامی گاؤں میں کون کیا کرتا ہے؟ اگر منظر عام پر لایا تو پھر گھر کے باہر نہیں نکل سکتے ۔انکے ہی بھائی کی اڈیو کلپ بھی عوام کے بیچ ہے یہ لوگ کردار کی بات کررہے ہیں جو خود اس جال میں پھنسے ہوئے ہیں ۔آصف شیخ نے مزید کہا کہ نعمانی نگر پاٹ کینل کی زمین کا معاملہ ہم الیکشن کے بعد حل کرینگے ۔کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں شیخ آصف جب تک زندہ ہے کوئی بستی کا ایک کیل بھی نہیں اکھاڑ سکتا ۔آصف شیخ نے کہا کہ وارڈ نمبر 17 میں کئی سڑک کانکریٹ تعمیر کی گئی ہے اور کئی جلد ہی تعمیر ہوگی ۔آصف شیخ نے انتہائی جذباتی انداز میں کہا کہ شیخ رشید خاندان سے اس وارڈ نے ہمیشہ سے پیار کیا ہے اور اسی لیے ہم کہتے ہیں کہ یہ وارڈ ہمارا گڑھ ہی نہیں بلکہ ہمارا گھر بھی ہے ۔ہم نے کام کرنے والے امیدوار دیئے ہیں ۔ہم کارپوریشن چناؤ میں مالیگاؤں کی حفاظت کرنے کا وعدہ کرتے ہیں وارڈ کی تعمیر و ترقی کرنا چاہتے ہیں ۔اس لئے پندرہ جنوری کے چناؤ میں رکشا نشان پر ووٹ دیکر پورے شہر میں ہمارے امیدواروں کو کامیاب کریں ۔آصف شیخ نے مقامی ایم ایل اے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آج آپس میں لڑنے کا وقت نہیں ہے الیکشن کو الیکشن کے جیسا لڑا جائے جھوٹ فساد نہ بولا جائے، تم کچھ نہیں کرسکتے تو ہمیں بدنام مت کرو ہم شہر کی خدمت کرنا جانتے ہیں خدارا شہریان کو آپس میں تقسیم کرنے کی سیاست مت کرو ۔اس جلسہ عام سے انہوں نے کہا کہ وارڈ نمبر 17 اور 19 و 20 اور وارڈ نمبر 21 میں نقلی نوٹوں کی تقسیم کی جارہی ہے ۔پولس و الیکشن انتظامیہ توجہ دیں ورنہ 17 جنوری کے بعد سے میں اسکی انکوائری کرواؤں گا ۔آصف شیخ شہریان کیساتھ دھوکہ نہیں کرتا ہے اور جو لوگ دھوکہ باز ہے انہیں چھوڑتا بھی نہیں ۔اس جلسہ میں ایڈوکیٹ ہدایت اللہ، سلیم منا، ریاض میمن،عبد المنان بیگ، اسلم انصاری، حاجی خالد شیخ رشید ،احسان شیخ رمضان نے تقریر کرتے ہوئے عوام سے ووٹ کی اپیل کی ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com