قلعہ بستی بھی اکھڑے گی اور میئر بھی ہمارا بنے گا،لینڈ جہاد، سلاٹر ہاؤس بھی بی جے پی کے منصوبہ میں شامل،ایجنڈا جاری
برقعہ پر بھی بی جے پی کا اعتراض، برقعہ پوش مسلم خواتین کو نقاب ہٹا کر ووٹ دینے دیا جائے، الیکشن آفیسر سے بی جے پی کا مطالبہ
مالیگاؤں : 11 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا میئر بنے گا اور کارپوریشن پر بھگوا پرچم کیساتھ ساتھ ہم ترنگا بھی لہرائیں گے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی کے مقامی لیگل سیل کے صدر یوگیش نکم نے کیا ۔نکم نے کہا کہ کارپوریشن چناؤ کے تعلق سے ہمارا ایجنڈا آج صبح جاری کیا گیا جس کے مطابق ہمارا صاف مقصد بھارتیہ جنتا پارٹی کا میئر بنانا ہے اور مالیگاؤں میں جاری غیر قانونی کاموں پر روک لگانا اور شہر کی ترقی کرنا ہے ۔مالیگاؤں شہر سے جانوروں کے ذبیحہ پر پابندی و سلاٹر ہاؤس کو بند کرنا ہے۔شہر میں جاری لینڈ جہاد کو روکنا ہے، اسی طرح کارپوریشن چناؤ میں ہمارا میئر بننا طئے ہے اور سب سے پہلے قلعہ کا اتی کرمن نکالا جائے گا ۔کیونکہ قلعہ ایک تاریخی مقام ہے اسے یادگار کے طور پر عوام کیلئے سجایا جائے گا وہاں آباد بستی کو بھی اکھاڑا جائے گا ۔بی جے پی کے مینوفیسٹو کے مطابق انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اقتدار آتے ہی شہر میں روزگار و جدید تیکنالوجی کے مواقع فراہم کئے جائیں گے ۔مندروں کی حفاظت کی جائے گی اور شہر کو ترقی دی جائے گی ۔اسی طرح یوگیش نکم نے یہ بھی کہا کہ مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں ڈمی و بوگس ووٹنگ ہونے کا خدشہ ہے ۔ہمارا مطالبہ ہے کہ شہر میں الیکشن شفاف ہونا چاہیے ۔اس کیلئے برقعہ پوش خواتین کو نقاب ہٹا کر ووٹ دینا چاہیے اور اس کیلئے ایک لیڈیز پولنگ افسر کی تقرری کی جانی چاہیے ۔لیڈیز آفیسر کے سامنے انکے چہرے کی شناخت کی جانی چاہیے ۔ہم مالیگاؤں کارپوریشن کے کمشنر و چیف الیکشن آفیسر سے مطالبہ کرتے ہیں اور کل پیر کو انہیں میمورنڈم بھی دیا جائے گا۔
سابق میئر عبد الملک پر تنقید کرتے ہوئے یوگیش نکم نے مزید کہا کہ مالک یونس عیسٰی نے نتیش رانے پر گھٹیا زبان کا استعمال کیا۔نتیش رانے بھلے چھوٹے قد کے ہیں لیکن انکا مقام بڑا ہے ۔اسی طرح یوگیش نکم نے کہا کہ آصف شیخ نے جس طرح کہا تھا کہ ہم وندے ماترم نہیں پڑھیں گے تو وہ سن لیں کہ وطن سے محبت کرنے والے ہی اس ترانے کو گاتے ہیں۔مسلمانوں کو حب الوطنی کا درس اسلام دیتا ہے ۔اس لئے ملک سے محبت کرنے والے اس گانے کو گاتے ہیں اور ہم گاتے رہیں گے ۔اس موقع پر انہوں نے کہا ایم آئی ایم و اسلام پارٹی نے جو میئر کا دعویٰ کررہی ہے وہ انکا مسئلہ ہے لیکن ہم مالیگاؤں کارپوریشن پر ہر حال میں بھگوا اور ترنگا پرچم لہرائیں گے ۔ہمیں بھگوا پرچم لہرانے سے کوئی روک نہیں سکتا ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com