اضافی پولس فورس کیساتھ ایس آر پی و آر سی پی کا دستہ پولس کنٹرول روم پہنچا
شفاف چناؤ کیلئے پولس انتظامیہ کیل کانٹوں سے لیس، مالیگاؤں کی ترقی کیلئے عوام بلا خوف و خطر ووٹنگ کریں
پولس کارروائی میں تین ملزمین گرفتار، 140 موبائل فون ضبط، ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو کی پریس بریفنگ
مالیگاؤں : 13 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ کے تناظر میں ہم نے اعلیٰ پولس حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ ہمیں مالیگاؤں شہر کیلئے شفاف چناؤ منعقد کرنے کیلئے اضافی پولس فورس کی ضرورت ہے ۔جس پر اعلیٰ حکام نے ہمیں پولس دستہ فراہم کیا ہے جس میں دس ڈی وائے ایس پی رینک کے آفیسر، سو اے پی آئی و پی آئی رینک کے آفیسر، 1168 پولس ملازمین اور نو سو پولس حولدار، اسی کیساتھ ایس آر پی و آر سی پی کا دستہ پولس کنٹرول روم پہنچ گیا ہے۔اس طرح کی تفصیلات آج مقامی ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے میڈیا کو دی ۔انہوں نے بتایا کہ پندرہ جنوری کے چناؤ اور 16 جنوری کے نتائج کو پرامن ماحول میں بہتر ڈھنگ سے ادا کرنے کیلئے پولس انتظامیہ چوکس ہے ۔اس موقع پر تیگ بیر سنگھ نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بلا خوف و خطر ووٹ دینے جائیں اور مالیگاؤں کی تعمیر و ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ۔پولس انتظامیہ امن و امان کی برقراری کیلئے پوری طرح چاک و چوبند ہے۔اس سلسلے میں پولس نے آج شہر کے اہم راستوں پر روٹ مارچ بھی کیا ۔
اسی طرح ناسک گرامین کرائم برانچ کی ٹیم نے سٹانہ سے چوری شدہ موبائل کو ضبط کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے ۔اس چوری کے الزام میں تین افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جن کے قبضے سے 27 لاکھ 33 ہزار 260 روپے مالیت کے 140 باکس پیک نئے موبائل فون پولس نے ضبط کئے ہیں ۔ان ملزمین میں مصطفی قبول انصاری، رہائش جارکھنڈ، مہتاب انصاری ،رہائش جارکھنڈ اور محمد حنیف مالیگاؤں کے رہنے والا ہے کو گرفتار کیا گیا ہے ۔ایڈیشنل ایس پی تیگبیر سنگھ سندھو نے بتایا کہ اس سلسلے میں پولس اسٹیشن سٹانہ میں مقدمہ درج ہے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com