پولنگ آفیسران اپنی ٹیموں کیساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچے، 609 پولنگ بوتھ پر صبح سے ووٹنگ کا عمل



پولنگ آفیسران اپنی ٹیموں کیساتھ پولنگ اسٹیشن پہنچے، 609 پولنگ بوتھ پر صبح سے ووٹنگ کا عمل 



کارپوریشن انتظامیہ کی تیاری مکمل، جمعرات کو ووٹنگ ، عوام حق رائے دہی کا استعمال بلا خوف و خطر کریں :کمشنر 



مالیگاؤں : 14 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن عام انتخابات پندرہ جنوری کو صبح 7.30 بجے سے شام 5.30 بجے تک منعقد ہوں گے۔ اس کے لیے مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن نے تمام 609 پولنگ اسٹیشنوں پر 01 پولنگ آفیسر اور 03 اسٹنٹ پولنگ افسران، 01 کانسٹیبل اور 01 پولس اہلکار اور ایک اضافی 01 خاتون ملازم کو شہر کے مشرقی حصے کے 307 پولنگ اسٹیشنوں کے لیے مقرر کیا گیا ہے تاکہ برقع پوش ووٹروں کی شناخت کی جاسکے۔ ووٹنگ کے عمل کے لیے تقریباً 3550 ملازمین کا تقرر کیا گیا ہے۔
کارپوریشن نے آج مذکورہ پولنگ ٹیموں کے لیے شام کے کھانے کے ساتھ ساتھ ووٹنگ کے دن چائے، ناشتہ اور رات کے کھانے کا بھی انتظام کیا ہے۔ مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن کے عوامی انتخابی عمل کے دوران شہری بلا خوف و خطر ووٹ ڈالنے کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کو بروئے کار لایا جائے گا۔ میونسپل ایڈمنسٹریشن کی جانب سے چیف الیکٹورل آفیسر رویندر جادھو نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ الیکشن کمیشن کی ہدایات پر عمل کریں اور جمہوریت کے اس جشن میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے