بلامقابلہ انتخابات کی جانچ کی جائے گی ، ریاستی الیکشن کمیشن کی ہدایت ، جیتنے والے کارپوریٹر کمیشن کی ریڈار پر!
ممبئی : 3 جنوری (بیباک نیوز اپڈیٹ) مہاراشٹر کے 29 میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات کیلئے ووٹنگ میں صرف 12 دن باقی ہیں اور نتائج کا اعلان ہونے میں 13 دن باقی ہیں۔تاہم ان انتخابات سے قبل ریاست بھر میں کل 67 امیدوار بلامقابلہ کارپوریٹر منتخب ہوئے ہیں۔ تاہم ریاستی الیکشن کمیشن نے ممبئی سمیت ریاست میں بلامقابلہ منتخب ہونے والے امیدواروں کے انتخابات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ اس بات کی تحقیقات کی جائیں گی کہ آیا مخالف امیدواروں کو دباؤ، لالچ یا زبردستی کے ذریعے کاغذات نامزدگی واپس لینے پر مجبور کیا گیا۔ ریاستی الیکشن کمیشن نے یہ بھی بتایا ہے کہ تحقیقات مکمل ہونے تک بلا مقابلہ انتخابات کی جیت کا اعلان نہیں کیا جائے گا۔
کے ڈی ایم سی میں بی جے پی کے 14 امیدوار اور شیو سینا شندے گروپ کے 6 امیدواروں کے ساتھ ساتھ بی جے پی سمیت دیگر پارٹیوں کے کئی امیدوار پمپری چنچواڑ، جلگاؤں، چھترپتی سمبھاجی نگر ،مالیگاؤں بلا مقابلہ منتخب ہوئے ہیں۔ کولابہ کے تین وارڈوں میں کانگریس، جنتا دل (ایس) اور اے اے پی کے امیدواروں نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے دباؤ میں نامزدگی قبول نہیں کی اور اس معاملے کی بھی جانچ کی جائے گی۔ ان انتخابات میں بلا مقابلہ منتخب ہونے والے کارپوریٹرس میں سب سے زیادہ بی جے پی و شندے گروپ کے بتائے جارہے ہیں، وہیں کمیشن نے ممبئی میونسپل کمشنر اور وارڈ 'اے' کے دفتر کے سی سی ٹی وی فوٹیج کو چیک کرنے کی ہدایت دی ہے۔ خلاف ورزی ثابت ہونے پر الیکشن افسر کے خلاف کارروائی ہو سکتی ہے۔ تاہم، امیدواروں کے لیے دوبارہ کاغذات نامزدگی داخل کرنے کا کوئی انتظام نہیں ہے۔ 2 جنوری (کاغذات نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ) کے بعد کی متعلقہ ریٹرننگ آفیسر، میونسپل کمشنر اور پولیس کمشنر سے رپورٹس طلب کی جائیں گی۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com