اسد الدین اویسی کی مالیگاؤں آمد، اتوار کو بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں جلسہ عام،آج خیابانِ نشاط چوک میں مجلس اتحاد المسلمین کا پہلا تشہیری جلسہ، شرکت کی اپیل



اسد الدین اویسی کی مالیگاؤں آمد، اتوار کو بڑی مالیگاؤں ہائی اسکول میں جلسہ عام



آج خیابانِ نشاط چوک میں مجلس اتحاد المسلمین کا پہلا تشہیری جلسہ، شرکت کی اپیل 


مالیگاؤں: 3 جنوری (پریس ریلیز) الحمداللہ شہرِ مالیگاؤں کی بیدار مغز عوام کے لیے ایک اہم پیغام مجلس اتحاد المسلمین کا پہلا الیکشنی عظیم الشان عوامی جلسہ ہونے جا رہا ہے یہ وقت ہے اپنی آواز بلند کرنے کا، اپنے اتحاد کو ظاہر کرنے کا اور شہر کی ترقی و خوشحالی کے لیے یکجا ہونے کا آج کے پروگرام کی تفصیل دن سنیچر تاریخ 3 جنوری مقام خیابانِ نشاط چوک، مالیگاؤں وقت بعد نمازِ عشاء مقررینِ خصوصی شہر کے مایہ ناز قائدین اور آپ کے اپنے ہمدرد عوام سے خطاب فرمائیں گے قائدِ ملت مفتی محمد اسمعٰیل قاسمی رکنِ اسمبلی، یونس عیسٰی بابائے سیاست ڈاکٹر خالد پرویز، عبدالمالک سابق میئر، عبدالماجد یونس عیسیٰ وغیرہ جنم داخلہ معاملہ، شہری سیاست سمیت مخالفین جو فرقہ پرستی اور 162 ووٹ اسمبلی کی جیت کا بدلہ لینے کی بات کررہے ہیں ان جیسے عنوان پر تقریر کریں گے شہریان سے اہم اپیل و گزارش کی جاتی ہیں کہ جلسہ میں شرکت کریں اور مشن "اتحاد کا پرچم لہرائیں گے، حق کی آواز اٹھائیں گے اس طرح کی تعمیری سیاست کا حصہ بنیں، اب کی بار پھر سے مجلس سرکار تمام برادرانِ اسلام اور سیکولر اہلیانِ شہر سے پرزور اپیل ہے کہ اس جلسے میں کثیر تعداد میں شرکت فرما کر ملت کے اتحاد کے ساتھ شہر کی ایکتا بھائی چارگی کا ثبوت دیں۔ اپنی موجودگی سے جلسے کو کامیاب بنائیں اور اپنے شہری قائدین کے خیالات سے مستفید ہو منجانب مجلس اتحاد المسلمین مالیگاؤں.

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے