کارپوریشن چناؤ :I.S.L.A.M پارٹی سے پہلے ہندو بھائی ادھو اوما کانت دریکر کی امیدواری کا اعلان
تمام مذاہب و ذات برادری کو ساتھ لیکر تعمیر و ترقی اور شہر کے تحفظ کا نعرہ
مالیگاؤں : 23 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے پہلی دوسری لسٹ میں کل 27 مسلم امیدواروں کے ناموں کا اس اعلان کیا، اسی کیساتھ پارٹی کے قائد آصف شیخ و نوید خطیب نے آج منعقدہ ایک تقریب میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی نے وارڈ نمبر 4 سے کارپوریشن چناؤ میں امیدواری کیلئے پہلا ٹکٹ ہندو بھائی ادھو اوما کانت دریکر کا اعلان کیا ہے ۔انہیں جنرل سیٹ سے امیدواری دی گئی ہے، اس طرح کی تفصیلات پارٹی کے قومی صدر نوید خطیب نے دی ۔انہوں نے بتایا کہ وارڈ نمبر چار میں اسلام پارٹی سے چھ ہندو بھائی خواہش مند امیدوار تھے ۔لیکن ہم نے عوام کی رائے کو قبول کرتے ہوئے ادھو اوما کانت دریکر کو امیدواری دی ہے ۔اس موقع پر دھرما انا بھامرے ،شیخ جلیل دادا، آصف شیخ رشید،اعجاز عمر، عتیق خان و پارٹی کے ذمہ داران کے علاوہ سیکڑوں مسلم و غیر مسلم حضرات موجود تھے ۔اس موقع پر پارٹی کے صدر خطیب نے کہا کہ ہماری پارٹی کے نام میں ہی سیکولر لفظ ہے، ہم نے تمام مذہب، ذات برادری کو ساتھ لیکر شہر کو بچانے کیلئے تعمیر و ترقی کا نعرہ دیا ہے اور ہمیں امید ہے کہ ہم اس چناؤ میں سب سے زیادہ سیٹوں پر کامیابی حاصل کرینگے ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com