ہزار کھولی،مہاڈا،نور باغ و اطراف کا علاقہ شہر میں ایک ماڈل وارڈ ہے شکیل بیگ، عرفان علی، فقیر محمد و نظیر پھلی والے کی ذہنیت تعمیر پسند، مزید ترقی کا عزم



ہزار کھولی،مہاڈا،نور باغ و اطراف کا علاقہ شہر میں ایک ماڈل وارڈ ہے 




شکیل بیگ، عرفان علی، فقیر محمد و نظیر پھلی والے کی  ذہنیت تعمیر پسند، مزید ترقی کا عزم 




مالیگاؤں : 23 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) کارپوریشن چناؤ کے سلسلے میں وارڈ نمبر 6 سے انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی نے ہزار کھولی،مہاڈا،نور باغ، عائشہ نگر و اطراف کے علاقوں سے شکیل بیگ، عرفان علی، فقیر محمد و نظیر پھلی والے کو امیدواری دی ہے۔مالیگاؤں کارپوریشن چناؤ میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی پہلی بار چناؤ لڑ رہی ہے اور الحمد اللہ ہم خوش قسمت ہیں کہ عوام نے پارٹی کے ذمہ داران، پارلیمنٹری بورڈ و آصف شیخ رشید تک ہمارے حق میں نمائندگی کی اور ہمیں امیدواری کا موقع ملا ۔ہم وارڈ کی عوام اور پارٹی و بالخصوص آصف شیخ صاحب کے شکر گزار ہیں۔ہم نے ماضی میں بھی کئی تاریخی کام انجام دیئے ہیں اور اب وارڈ کی عوام نے کامیاب کیا تو ہم عوام کے مسائل حل کرینگے۔اس طرح کے جملوں کا اظہار شکیل بیگ نے کیا ۔اس موقع پر عرفان علی نے کہا کہ آصف شیخ رشید نے وارڈ کی عوام کے اعتماد کو دیکھتے ہوئے ہمیں موقع دیا ہم انکا شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ہم وارڈ میں کام کرتے آئے ہیں اور مزید کام کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ 80 فیصد کام کاج ہم نے کردیا ہے اور بقیہ 20 فیصد کام بھی ہم مکمل کرینگے ۔ہم نے ہزار کھولی، گول گارڈن کے پاس شادی ہال، نورباغ میں ہال، گارڈن، درس قرآن اسلامک سینٹر، جاگنگ ٹریک تعمیر کروایا ہے ۔ہمارا وارڈ تعمیر و ترقی چاہتا ہے، پڑھے لکھے سمجھدار عوام کا وارڈ ہے، یہاں کبھی ذات برادری نہیں دیکھی گئی ۔عوام مل جل کر رہتے ہیں اور اپنے وارڈ میں ترقی چاہتے ہیں وارڈ کی عوام کا ہم پر جہاں بھروسہ ہے وہیں شیخ رشید خانوادہ پر بھی پورے وارڈ کی عوام کا بھروسہ ہے ۔ان شاء اللہ ہم کامیاب ہونگے۔عرفان علی نے کہا کہ اس چناؤ میں شیخ رشید و شیخ خلیل دادا کی کمی محسوس ہورہی ہے۔ہمیں اللہ کی ذات سے امید ہے کہ انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا پارٹی کے تمام امیدواروں کو کامیابی ملیگی اور یہ شیخ رشید صاحب و خلیل دادا کے خوابوں کو پورا کرنے جیسا ہوگا ۔اس موقع پر راجو انجنئیر نے کہا کہ 
میں بھی خواہش مند امیدوار تھا ۔جنہیں امیدواری دی گئی میں انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں ۔میں تن من دھن سے امیدواروں کو کامیاب کرنے کی کوشش کرونگا ۔وارڈ کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ انہیں بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔میں شیخ آصف کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں اس طرح کے جملوں کا اظہار بھی مستقیم انجینئر نے کیا، یہاں ظہیر احمد نظیر بھائی پھلی والے نے کہا کہ ہم نے وارڈ میں سماجی و فلاحی خدمات کو وسیع رکھا اور آج تک عوام کے کام کررہے ہیں ۔مزید خدمت کیلئے میدان میں پھر سے اترے ہیں ۔ہم شہریان سے اپیل کرتے ہیں کہ سمجھداری کا مظاہرہ کریں اور تمام امیدواروں کو کامیاب کریں ۔سابق کارپوریٹر فقیر محمد نے کہا کہ آصف شیخ نے وارڈ کی عوام کی اپیل کو قبول کرتے ہوئے وارڈ کے چاروں کونے ہزار کھولی ،نور باغ، مہاڈا اور عائشہ نگر سے ایک ایک امیدوار کو موقع دیا ہے ۔ہم نے ہمارے وارڈ کو پورے شہر میں ماڈل وارڈ بنایا ہے جو کسی زمین پر دیکھا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر عوام نے موقع دیا تو ہم آصف شیخ کی سرپرستی میں مزید تعمیر و ترقی کرینگے ۔اس سلسلے میں نور باغ دادا دادی پارک میں وارڈ کے ذمہ داران کی پرہجوم میٹنگ بھی منعقد کی گئی ۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے