اسمبلی کے باہر بڑی بڑی باتیں لیکن اسمبلی میں نمائندگی کرنے میں ایم ایل اے ناکام
سماجوادی پارٹی یوتھ ونگ کی پریس کانفرنس ، راحیل حنیف کی ایم ایل اے پر تنقید، عوام سے اپیل
مالیگاؤں : 15 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے رکن اسمبلی محمد اسماعیل عبد الخالق نے اسمبلی حال میں عوامی و بنیادی مسائل پر کوئی نمائندگی نہیں کی ۔اسمبلی سیشن کے دوران سرکار نے نشہ آور اشیاء پر قدغن لگانے، خواتین و بچوں پر ہورہے جنسی تشدد کی روک تھا، عوام کی حفاظت، تعمیر و ترقی جیسے بیشمار مسائل پر بحث کرتے ہوئے فیصلہ لینے کا ایجنڈا پیش کیا لیکن ان مسائل پر مالیگاؤں کے رکن اسمبلی نے اسمبلی میں کوئی نمائندگی نہیں کی ۔اس کے برعکس موصوف نے مالیگاؤں کے اخبارات و سوشل میڈیا پر ببانگ دہل دعویٰ کیا تھا کہ شہر میں تعمیر و ترقی ،انڈر گراؤنڈ گٹر اسکیم، کتوں کے کاٹنے اور خواتین و بچوں پر ہورہے جنسی تشدد و نشہ آور اشیاء کی فروخت کرنے والوں کیخلاف آواز اٹھاؤنگا لیکن جیسے ہی اسمبلی اجلاس شروع ہوا مفتی اسماعیل کی آواز جیسے کہیں کہیں گم ہوگئی ۔انہوں نے خاموشی کی چادر اوڑھ کر مسائل سے چشم پوشی کرلی ۔صرف اسمبلی کے باہر پوسٹر لیکر احتجاج کیا جسکی انہیں کوئی ضرورت بھی نہیں تھی کیونکہ سرکار نے پہلے سے ہی ڈانگرالے واقعہ میں ملوث عصمت دری و قتل کے ملزم کو سزا دینے کیلئے فاسٹ ٹریک کورٹ میں مقدمہ چلانے کی کارروائی شروع کردی ہے ۔رکن اسمبلی کو اسمبلی حال میں آواز بلند کرنا تھا لیکن انہوں نے ایسا نہیں کیا صرف عوام کو گمراہ کر اخبارات میں بیان دیکر اپنی ذمہ داری سے راہ فرار اختیار کی۔یعنی مفتی اسماعیل کی نمائندگی انتہائی زیرو رہی ہے ۔عوام نے انہیں اسمبلی حال میں نمائندگی کیلئے منتخب کیا ہے نا کہ میڈیا میں بیان دینے کیلئے ۔اس طرح کے تنقیدی جملوں کا اظہار سماجوادی یوتھ ونگ کے راحیل حنیف نے کیا ۔موصوف نے پیر کو شام میں چار بجے میہش نگر میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنم داخلہ معاملہ و ایس آئی ٹی کے تعلق سے بھی مفتی اسماعیل نے اسمبلی میں کوئی آواز نہیں اٹھائی ۔اس کے برعکس سماجوادی پارٹی کے ایم ایل اے ابو عاصم اعظمی و رئیس شیخ نے اپنے حلقہ انتخاب کے علاوہ پوری ریاست کے مسلمانوں کی نمائندگی کی ۔ریئس شیخ نے بھیونڈی میں نشہ آور اشیاء کیخلاف اسمبلی میں آواز اٹھائی تو دوسرے ہی دن بھیونڈی میں پولس کا کریک ڈاؤن شروع ہوگیا اور کارروائی شروع کردی گئی وہیں ابو عاصم نے مسلمانوں پر ہورہے ظلم کے خلاف، حضور صل اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے و ملک کے نامور شخصیات کی توہین کرنے والوں کیخلاف سرکاری سخت قانون بنائے اس کیلئے ابو عاصم نے ایک پرائیویٹ بل پیش کیا اور 26 منٹ تک ابو عاصم نے مختلف مسائل پر بحث کی لیکن شہری ایم ایل اے مفتی اسماعیل خاموش رہے ۔اب عوام کو سمجھنا چاہیے کہ جسے ہم نے اسمبلی میں بھیجا وہ ناکام ہو کر رہ گیا ہے ۔راحیل حنیف نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ ایک ایم ایل اے کی حیثیت سے مفتی اسماعیل مکمل طور پر ناکام ہوگئے ہیں اس لئے عوام ان سے مسائل حل کرنے کے تعلق سے سوال کریں اور انکی حمایت نہ کریں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com