میونسپل انتخابات کا اعلان، مالیگاؤں سمیت 29 کارپوریشنوں کیلئے 15 جنوری کو ووٹنگ، 16 جنوری کو نتائجپرچہ نامزدگی جمع کرنا و واپسی، نشانیوں کی تقسیم، امیدواروں کی فہرست کی تاریخیں ظاہر29 میونسپل کارپوریشن میں 2869 نشست پر امیدوار منتخب ہونگے، ریاستی الیکشن کمشنر کی پریس کانفرنسممبئی : 15 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ)ریاستی الیکشن کمیشن نے آج مالیگاؤں، ممبئی سمیت ریاست بھر میں 29 کارپوریشنوں کے انتخابات کا اعلان کیا۔اسی صفحات پر بیباک نے خبر شائع کی تھی کہ پندرہ دسمبر کو کارپوریشن چناؤ کا اعلان ہوجائے گا اور آج اس چناؤ کا اعلان کردیا گیا ہے ۔اس کے مطابق انتخابات 15 جنوری 2026 کو ہوں گے اور ووٹوں کی گنتی اگلے دن یعنی 16 جنوری 2026 کو ہو گی۔ اس اعلان کے ساتھ ہی ان بلدیات میں ماڈل ضابطہ اخلاق نافذ کر دیا گیا ہے۔انتخابی شیڈول دیکھیںکاغذات نامزدگی جمع کرنے کی تاریخ23 سے 30 دسمبرامیدوار کے پرچہ نامزدگی کی جانچ پڑتال31 دسمبرامیدواری واپس لینے کی آخری تاریخ2 جنوری 2026انتخابی نشان کی تقسیم اور امیدواروں کی حتمی فہرست3 جنوری 2026ووٹنگ15 جنوری 2026ووٹوں کی گنتی16 جنوری 2026ریاستی الیکشن کمیشن کے جاری کردہ انتخابی شیڈول کے مطابق امیدوار 23 سے 30 دسمبر تک اپنا امیدواری عریضہ داخل کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد درخواست کی جانچ پڑتال 31 دسمبر کو کی جائے گی۔ 2 جنوری 2026 امیدواری واپس لینے کی تاریخ ہے۔ اس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست کا اعلان اگلے روز یعنی 3 جنوری 2026 کو کیا جائے گا اور امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے۔ اس کے بعد 15 جنوری 2026 کو ووٹنگ ہوگی اور ووٹوں کی گنتی اگلے دن یعنی 16 جنوری کو ہوگی اور نتائج کا اعلان کیا جائے گا۔29 بلدیات میں 2869 نشستیںکمیشن کے مطابق یہ انتخاب ممبئی سمیت 29 بلدیات کی 2869 نشستوں کے لیے ہوگا۔ ان میں سے 1442 خواتین امیدوار ہیں۔ اس میں درج فہرست ذاتوں سے 341، ایس ٹی کے 77 اور پسماندہ طبقات کے 759 شہری شامل ہیں۔ریاستی الیکشن کمشنر دنیش واگھمارے کی پریس کانفرنس کے اہم نکاتیکم جولائی 2025 کی ووٹر لسٹ استعمال کی جائے گی۔ممبئی میونسپل کارپوریشن میں 11 لاکھ ممکنہ دوبارہ رائے دہندگان پائے گئے ہیں۔دوبارہ ووٹ دینے والوں کے ناموں کے آگے دو اسٹار لگائے گئے ہیں۔ممبئی میونسپل کارپوریشن میں 10 ہزار 111 ووٹنگ مراکز قائم کیے جائیں گے۔ووٹنگ کے حقوق کی ایپ بنائی گئی ہے۔ووٹنگ سے 48 گھنٹے قبل انتخابی مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔میونسپل کارپوریشنوں کے ناماہلیہ نگر میونسپل کارپوریشنآکولہ میونسپل کارپوریشنامراوتی میونسپل کارپوریشنبھیونڈی نظام پور میونسپل کارپوریشنبرہان ممبئی میونسپل کارپوریشنچندر پور میونسپل کارپوریشنچھترپتی سمبھاجی نگر میونسپل کارپوریشندھولیہ میونسپل کارپوریشناچل کرنجی میونسپل کارپوریشنجلگاؤں میونسپل کارپوریشنجالنہ میونسپل کارپوریشنکلیان ڈومبیوالی میونسپل کارپوریشنکولہاپور میونسپل کارپوریشنلاتور میونسپل کارپوریشنمالیگاؤں میونسپل کارپوریشنمیرا بھیندر میونسپل کارپوریشنناگپور میونسپل کارپوریشنناندیڑ واگھالہ میونسپل کارپوریشنناسک میونسپل کارپوریشننوی ممبئی میونسپل کارپوریشنپنویل میونسپل کارپوریشنپربھنی میونسپل کارپوریشنپمپری چنچواڑ میونسپل کارپوریشنپونے میونسپل کارپوریشنسانگلی میراج کپواڑ میونسپل کارپوریشنشولاپور میونسپل کارپوریشنتھانے میونسپل کارپوریشنالہاس نگر میونسپل کارپوریشنوسائی ویرار میونسپل کارپوریشن۔
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل
بریکنگ نیوز : شہر کے نامور ڈاکٹرس سمیت گیارہ ملزمین کیخلاف سنگین مقدمہ درج، 9 گرفتار ،12 جون تک پولس تحویل نابالغ لڑکی سے جنسی تشدد، ڈلیوری اور نوزائیدہ بچی کو فروخت کرنے کا الزام، پولس تحقیقات جاری مالیگاؤں : 7 جون (بیباک نیوز اپڈیٹ) مالیگاؤں شہر کے ایک پرائیویٹ ہیرائی اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزرین سیکشن کا آپریشن کر کے ڈلیوری کر بچی کی پیدائش کی گئی اور اسے بیچنے کی نیت سے جنم لینے والی بچی کو اپنے پاس رکھنے کے معاملے میں چار ڈاکٹروں سمیت 11 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ ان ملزمان میں ایک ریٹائرڈ میڈیکل آفیسر بھی شامل ہے۔ اس معاملے میں یہاں کے جنرل اسپتال کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر جتیندر راؤ صاحب ڈولارے نے کیمپ پولس اسٹیشن میں ایک نامعلوم شخص، سنجے بھاگوت گاولی، پروین دیشمکھ، ڈاکٹر کشور ڈانگے،ڈاکٹر کشوری ڈانگے، نوشین رفیق شیخ، محمد فہیم محمد شفیق، سارتھک پروین جگتاپ اور چار خواتین (تمام ڈاکٹروں سمیت تین خواتین) کے خلاف شکایت درج کرائی ہے۔ مذکورہ واقعہ میں مذکورہ ملزمان نے شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں ایک نابالغ لڑکی کا سیزیرین آپریشن کیا۔...
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com