مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ، مفتی اسمٰعیل کی پریس کانفرنس، دیکھیں کس وارڈ سے کسے امیدواری دی گئی




مجلس اتحاد المسلمین کے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری ، مفتی اسمٰعیل کی پریس کانفرنس، دیکھیں کس وارڈ سے کسے امیدواری دی گئی



مالیگاؤں : 25 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) ہم اللہ تعالیٰ کے شکر گزار ہیں کہ ہم سیاسی پلیٹ فارم سے قوم و ملت کی خدمت کررہے ہیں، سیاست خدمت کا سب سے بڑا پلیٹ فارم ہے ۔ہم مالیگاؤں شہر کے کارپوریشن چناؤ میں مجلس کے صدر عبد المالک یونس عیسٰی کی موجودگی میں چناؤ لڑنے کا اعلان کررہے ہیں ۔ہمارے پاس امیدواروں کی طویل فہرست ہے ۔ہم پورے سینٹرل علاقہ سے امیدوار میدان میں اتارینگے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار مفتی اسماعیل قاسمی نے کیا ۔موصوف نے بتایا کہ مخالف سیاسی جماعت کے بیشتر لوگ ہمارے رابطے میں ہیں ۔مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن انتخابات میں پوری طاقت سے حصہ لینے کیلئے آج مجلس اتحاد المسلمین نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے ۔اس ضمن میں جمعرات کی شب گیارہ بجے مصری خان کے باڑہ چراغ العلوم کامپلیکس میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی مفتی محمد اسماعیل قاسمی نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے بتایا کہ وارڈ نمبر 3 سے شاہینہ فروغ شیخ، وارڈ نمبر 5 سے وکیل خان قریشی، وارڈ نمبر 15 سے عارف سلوٹی، راشدہ بانو رئیس احمد، ساجد اختر شکیل بیرنگ والے اور وارڈ نمبر 17 سے عبد المالک یونس عیسٰی، رحیم الدین شیخ نجم الدین کھجور والے،ریحانہ بانو تاج الدین شیخ، صبیحہ معین شیخ امام سمیت 9 امیدواروں کے ناموں کو قطیعت دی گئی ۔

مفتی اسماعیل نے کہا کہ کانگریس پارٹی سے مشورہ چل رہا ہے اور بات آخری مرحلہ میں ہے ۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ عوام کی خواہش ہے کہ حافظ عبد اللہ فیصل بھی امیدواری کریں ۔نتائج آنے کے بعد میئر کا اعلان کیا جائے گا۔ہم اچھائی برائی پر چناؤ لڑینگے ۔ہمیں اچھے لوگوں کا ساتھ چاہیے تب ہی ہم شہر کی ترقی کر سکیں گے۔دوسری پارٹی کے لوگ کس طرح فرقہ پرستوں سے ملے ہوئے ہیں ہم الیکشن میں ویڈیو بتا کر عوام کو بیدار کرینگے ۔مفتی اسماعیل نے کہا کہ ہم شہر کی تعمیر و ترقی کے نام پر بھی چناؤ لڑینگے کیونکہ ہم نے شہر میں تعمیر و ترقی کی ہے۔

اس موقع پر پارلیمنٹری بورڈ کے ذمہ داران میں رفیق احمد حاجی شبیر پہلوان، علیم الدین ناز، کفیل الرحمن، عتیق میاں جی، عبدالماک یونس عیسٰی، راجو بھکو ۔عبد العزیز مقادم، عیدی آمین، عمر فاروق الخدمت، ضلو سیٹھ، ڈاکٹر خالد پرویز، عبد الخالق، ریاض سیٹھ المدینہ، شفیق صابن والے، حاجی نہال اسرائیل وغیرہ موجود تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے