گرنا ڈیم سے آنے والی مین پائپ لائن لیکیج ، گرنا پمپنگ اسٹیشن منگل کو بند رہیگا
عوام پانی کا استعمال احتیاط سے کریں، کارپوریشن کی اپیل
مالیگاؤں :29 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) شہریان مالیگاؤں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ گرنا ڈیم سے آنے والی 1400 ملی میٹر پانی کی مین پائپ لائن جو 71 ایم ایل ڈی واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قریب بڑے پیمانے پر لیک ہو گئی ہے۔ مذکورہ لیکیج کی مرمت کے کام کے لیے اور دیگر تکنیکی وجوہات کی بناء پر گرنا پمپنگ اسٹیشن کو 30 دسمبر بروز منگل کو بند کرنا پڑے گا۔اور گرنا ڈیم سے آنے والی 1400 ملی میٹر پائپ لائن کے مرمت کا کام مکمل ہونے کے بعد بحال کر دیا جائے گا۔جس کے بعد دوبارہ پانی سپلائی کیا جائے گا اور یہ کم پریشر سے کیا جائے گا ۔لہٰذا شہریان اس کا سنجیدگی سے نوٹس لیں۔اس طرح کی پریس ریلیز محکمہ اب رسانی مالیگاؤں کارپوریشن نے جاری کی ہے ۔تاہم میونسپل کارپوریشن نے شہریان سے اپیل کی ہے کہ وہ مذکورہ تکنیکی مسائل پر غور کریں اور پانی کی تاخیر سے فراہمی کے سلسلے میں مالیگاؤں میونسپل کارپوریشن سے تعاون کریں۔ اور پانی کا استعمال کفایت شعاری سے کریں۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com