وارڈ نمبر 5 میں بنیادی سہولیات کی فراہمی و تعمیر و ترقی کا عزم، فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے کی اپیل
مولانا کمپاؤنڈ میں آمین انصاری،حاجی نعیم قریشی ، وسیم نادر و فاروق قریشی کا استقبال
مالیگاؤں: 23 دسمبر (بیباک نیوز اپڈیٹ) وارڈ نمبر 5 میں انڈین سیکولر لارجیسٹ اسمبلی آف مہاراشٹرا I.S.L.A.M پارٹی کے امیدواروں کے ناموں کا اعلان ہوتے ہی وارڈ میں خوشی کی لہر ہے ۔عوام کی رائے کو پارٹی کے قائد آصف شیخ رشید و صدر نوید خطیب اور پارلیمنٹری بورڈ نے قبول کرتے ہوئے ہمیں امیدواری کا موقع دیا ۔ہم آصف شیخ سمیت پارٹی اور عوام کے شکر گزار ہیں ۔ہم عوام کے بھروسہ و اعتماد پر کھرا اترینگے اور پارٹی کی رہنمائی وارڈ میں تعمیر و ترقی کی سمت کے جائیں گے ۔اس طرح کے جملوں کا اظہار حاجی نعیم قریشی نے کیا ۔انہوں نے کہا کہ فرقہ پرستوں کو اقتدار سے دور رکھنے و شہر کی بقاء کیلئے عوام اسلام پارٹی کے تمام امیدواروں کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں ۔وارڈ نمبر پانچ میں ہم عوامی و بنیادی سہولیات فراہم کرینگے۔انہوں نے اپیل کی کہ آپسی ناراضگی کو ختم کرتے ہوئے شہر کی تعمیر و ترقی اور فرقہ پرستوں سے شہر کو بچانے کیلئے آصف شیخ کے ہاتھوں کو مضبوط کریں ۔اس موق پر سابق کارپوریٹر آمین انصاری نے کہا کہ ہم اللہ رب العزت کے شکریہ کے بعد وارڈ کی عوام اور آصف شیخ و پارٹی کے صدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے ہمیں امیدواری کا موقع دیا، انہوں نے کہا کہ عوام کے کام کاج کو ترجیح دی جائے گی۔تجربہ کار سیاسی لیڈران کیساتھ کام کرنے کا میرا بھی تجربہ ہے ۔کام کرنے والے امیدواروں کو موقع دیا گیا ہے ۔ہم آنے والے دنوں میں کام کاج کرینگے ۔وارڈ کے تمام مسائل کو حل کیا جائے گا۔چاروں کونے سے اچھے امیدوار میدان میں اتارے گئے ہیں اور ہم سب مل کر پورے وارڈ میں کام کاج کرینگے۔یہاں سابق کارپوریٹر فاروق فیض اللہ خان نے کہا کہ میں 2017 سے وارڈ میں کام کاج کررہا ہوں ۔کمشنر راج میں بھی میں نے کام کیا ۔کمال پورہ و اطراف میں عوام کی سہولت کیلئے بیشمار کام کئے۔اجتماعی شادی کروائی، ورلی روڈ کی تعمیر سوا کروڑ میں مکمل کروایا ہے اب رمضانی مسجد والی سڑک کو بھی ایک کروڑ بجٹ سے تعمیر کررہے ہیں۔یہ وارڈ کام کاج کرنے والے کو پسند کرتا ہے اور ہم پوری کوشش کرینگے کہ وارڈ مزید ترقی کی سمت بڑھتا رہے، اس موق پر وسیم نادر نے کہا کہ ہمارے ناموں کے اعلان سے وارڈ میں خوشی کا ماحول ہے۔ سب سے پہلے مولانا کمپاؤنڈ میں ہم چاروں کا استقبال ہوا ۔یہاں عوام نے ہمیں بھاری اکثریت سے کامیاب کرنے کا وعدہ کیا اور ہمیں حوصلہ دیا۔ہم عوام کی امیدوں پر پورا اتر کر وارڈ میں تعمیری کام کرنے کا اظہار کرتے ہیں ۔
0 تبصرے
bebaakweekly.blogspot.com